لالہ موسیٰ، ٹریفک حادثہ میں دو نوجوان جاں بحق

پیر 16 ستمبر 2019 23:29

لالہ موسیٰ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) ٹریفک حادثہ میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ قوآنکھ روڈ پر جمشید اور نعمان ٹریکٹر ٹینکر کے ساتھ روڈ پر پانی کا چھڑکائو کر رہے تھے کہ اچانک ٹریکٹر روڈ سے نیچے کھیتوں میں جاگرا جس سے وہ دونوں ٹریکٹر کے نیچے آکر دم توڑ گئے، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں آبائی علاقوں میں روانہ کر دیں۔