مسرور جوڑے اپنے مسائل کس طرح حل کرتے ہیں؟ نئی تحقیق

Ameen Akbar امین اکبر منگل 17 ستمبر 2019 23:50

مسرور جوڑے اپنے مسائل کس طرح حل کرتے ہیں؟ نئی تحقیق

بچوں، پیسوں، سسرالیوں اور دیگر کئی وجوہات کی بنا پر شادی شدہ جوڑوں میں جھگڑے معمول کی بات ہے۔ ایک تحقیق کے بعد ماہرین نے پتا چلایا ہے کہ مسرور جوڑے اپنے مسائل کیسے حل کرتے ہیں۔
ایک نئی تحقیق کی مرکزی مصنفہ امریکا کی یونیورسٹی آف ٹینیسی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ایمی راؤر کا کہنا ہے کہ خوش و خرم اور مسرور جوڑے جھگڑے میں اس کے حل پر بحث کرتے ہیں۔

یہ اُن کے بات چیت کے موضوعات سے بھی ظاہر ہوتا ہے۔
ایک جریدے فیملی پروسس میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ ماہرین کی ٹیم نے دو طرح کے سفید فام، پڑھے لکھے جوڑوں پر تحقیق کی۔ ان جوڑوں نے خود کو خوش و خرم شادی شدہ جوڑے قرار دیا تھا۔
اس میں سے 57 جوڑؤں کی عمریں 35 سے 40 سال کے درمیان تھی اور ان کی شادی کو اوسطاً 9  سال ہو چکے تھے۔

(جاری ہے)

64 جوڑوں کی عمریں 70 سے 75 سال کے درمیان تھیں اور ان کی شادی کو اوسطاً 42 سال ہو چکے تھے۔
ماہرین نے ان جوڑوں کو اپنے سب سے زیادہ اہم اور غیر اہم مسائل کی درجہ بندی کرنے کا کہا گیا۔ بوڑھے جوڑوں کی زندگی میں فراغت، گھرداری، صحت، کمیونی کیشن اور رقم سب سے اہم مسائل تھے۔ بوڑھے اور جوان جوڑوں نے حسد، مذہب اور خاندان کو سب سے کم اہمیت دی۔


ماہرین نے ان جوڑوں کی ازدواجی مشکلات کی گفتگو کو سنا۔ واضح طور پر تمام جوڑے مسائل کے حل پر بات کر رہے تھے۔ وہ گھر داری کے لیے کام کی تقسیم اور فرصت کے لمحات کو گزارنے کے طریقوں پر گفتگو کر رہے تھے۔ ان جوڑوں نے اپنے مشکل مسائل پر بہت کم جھگڑا کیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان جوڑوں کا مسائل حل کرنے کا یہی طریقہ ان کی شادی کی کامیابی کا راز ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ جلد حل ہونے والے مسائل پر توجہ دینے سے میاں بیوی میں تحفظ کا احساس بڑھتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جن جوڑوں کی شادی کو زیادہ عرصہ ہو جاتا ہے، ان کے درمیان مشکل مسائل اور جھگڑے بہت کم پیدا ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :