
منظر عام پر آنے والے کاغذات کے مطابق سی آئی اے نے سرد جنگ میں فوٹوگرافر جاسوس کبوتر استعمال کیے
امین اکبر
منگل 17 ستمبر 2019
23:50

1960 اور 1970 کی دہائی کی فائلوں سے پتا چلا ہے کہ سی آئی اے کبوتروں کو سوویت یونین میں حساس مقامات کی فوٹوگرافی کے لیے تربیت دیتی تھی۔
دستاویز سے پتا چلا ہے کہ کبوتروں کو کھڑکیوں سے جاسوسی آلات پھینکنے اور ڈولفنز کو بھی زیر آب مقاصد کے لیے تربیت دی گئی تھی۔
سی آئی اے کو یقین تھا کہ وہ اپنی خفیہ کاروائیوں کے لیے جانوروں سے مدد لے سکتے ہیں۔ ایجنسی نے آہنی پردے کے پیچھے سوویت یونین میں اس طریقے سے اپنے مقاصد حاصل بھی کیے۔
یہ خفیہ فائلیں سی آئی اے کے ہیڈ کوارٹر ، لینگلے کے ایک میوزیم میں محفوظ ہیں، جو عوام کے لیے کھلا نہیں ہے۔
(جاری ہے)
حال ہی میں جاری کی گئی فائلوں سے پتا چلا ہے کہ 1970 کی دہائی میں ایک آپریشن، جس کا کوڈ نام Tacana تھا، شروع کیا گیا تھا۔
اس آپریشن میں کبوتروں کے جسم پر چھوٹے کیمرے باندھے جاتے تھے۔ یہ کیمرے خودکار طور پر تصاویر لیتے تھے۔اس آپریشن میں کبوتروں کو اس وجہ سے استعمال کیا گیا کہ یہ سینکڑوں میل کافاصلہ طے کر کے واپس اپنے اصل مقام پر پہنچ سکتے تھے۔پیغام رسانی کے لیے کبوتروں کا استعمال ہزاروں سال سے ہو رہا ہے۔پہلی جنگ عظیم میں بھی اسے جاسوسی کے لیے استعمال کیا گیا۔ دوسری جنگ عظیم میں برطانوی انٹیلی جنس MI14(d) میں سیکرٹ پیجن سروس کا شعبہ بھی تھا، جس نے یورپ کے مقبوضہ علاقوں می پیراشوٹ کی مدد سے پرندوں کے کنٹینر گرائے تھے۔ اس کبوتروں کے ساتھ ایک سوالنامہ بھی منسلک تھا۔ ان میں سے 1 ہزار کبوتر واپس آئے، جن کے ساتھ پیغام میں وی ون راکٹ لانچنگ سائٹس اور جرمن ریڈار سٹیشنز کی تفصیلات تھیں۔ ان کبوتروں کے ذریعے ایک باغی گروپ نے جو پیغام بھیجا اس سے 12 صفحات کی انٹیلیجنس رپورٹ بنا کر چرچل کو پیش کی گئی تھی۔ جنگ کے بعد بھی برطانوی اداروں نے سرد جنگ میں کبوتروں کے استعمال کا سوچا لیکن اس پر زیادہ زور نہیں دیا۔ تاہم سی آئی اے نے کبوتروں کا استعمال جاری رکھا۔ سی آئی اے کبوتروں کو واپس بلانے کے لیے خصوصی سرخ فلیشنگ لائٹ بیم استعمال کرتی۔
سی آئی اے نے ایک آپریشن Acoustic Kitty کے ذریعے بلیوں میں آڈیو سننے والی ڈیوائسز نصب کی تھیں۔
1960 کی دہائی میں سی آئی اے نے ڈولفنز کو بھی استعمال کرنے کا پروگرام بنایا جو زیادہ کامیاب نہیں ہوا۔
1967 تک سی آئی اے تین خفیہ ترین پروگراموں پر 6 لاکھ ڈالر خرچ کر چکی تھی۔ اس میں سے Oxygas ڈولفنزکے لیے، Axiolite پرندوں کے لیے اور Kechel کتے اور بلیوں کی مدد سے جاسوسی کے لیے شروع کیا گیا تھا۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.