تنی ہوئی رسی پر ہونے والی شادی کی انوکھی تقریب
امین اکبر
منگل 17 ستمبر 2019
23:51
جرمنی کے ایک ٹاؤن برایزاخ میں ہفتے کو ہوا میں شادی کی ایک انوکھی تقریب منعقد کی گئی۔ شادی کی اس تقریب میں دلہا اور دلہن تنی ہوئی رسی سے لٹکی ہوئی کرسیوں پر بیٹھے تھے جبکہ ایک موٹر سائیکل رسی پر چلتے ہوئے ان کرسیوں کو کھینچ رہا تھا۔
33 سالہ اینا ٹرابر کی شادی کی یہ تقریب اُن کے آبائی علاقے کے مارکیٹ میں تنی ہوئی رسی پر منعقد ہوئی۔
(جاری ہے)
انہوں نے ایک منفرد طریقے سے اپنی شادی کی تقریب کا اہتمام کیا۔شادی کی تقریب میں اینا کے والد جوہان ٹرابر نے رسی پر موٹر سائیکل کو کھینچا۔
اس انوکھی شادی کی تصاویر انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔ تصاویر میں اینا اور اُن کے شوہر کو تنی ہوئی رسی پر جھولے پر بیٹھے اور اُن کے والد کو موٹر سائیکل سے اسے کھینچتے دکھایا گیا ہے جبکہ نیچے موجود لوگ ہوا میں ہوتی اس انوکھی شادی کو دیکھ رہے ہیں۔
اینا نے انگلش 24 نیوز کو بتایا کہ اہماری شادی کے تنی ہوئی رسی ایک اچھا آغاز ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی ایئرپورٹ پر لاوارث سوٹ کیس کھولنے پر عملے کے ہوش اڑ گئے
-
2 افراد کا ڈائنوسار لباس میں اجتماع، گنیز ریکارڈ بنا دیا
-
ایئر کینیڈا طیارہ حادثہ، جہاز سے سیٹ سمیت 330 فٹ دور جا گرنے والی فضائی میزبان معجزاتی طور پر زندہ بچ گئی، پائلٹ ہلاک
-
راولپنڈی کے 60 سالہ حکیم نے جوان لڑکی سے شادی کرلی
-
پیدائش کے 6 دن بعد بچی کے دانت نکل آئے
-
محبت میں دیوانی لڑکی نے عاشق کی لاش سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا
-
740 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائوں میں خطرناک فوٹوگرافی
-
کنوارے نہیں بلکہ شادی شدہ افراد زیادہ خوش رہتے ہیں، نئی تحقیق میں دعویٰ
-
عرب امارات میں100 ملین درہم کی لاٹری جیتنے والا خوش نصیب بھارتی شہری نکلا
-
جنوبی کوریا، خاتون نے کاکروچ کو مارنے کی کوشش میں عمارت کو آگ لگا دی
-
وائٹ ہاؤس میں 400 سال پرانے آئینے سے کیمرہ ٹکرانے پر ٹرمپ نے صحافی کو جھاڑ پلادی
-
’مینوں سُتی نوں جگا کے آپ سون لگا ایں، کی ظُلم کمون لگا ایں‘ گانا سننے پر مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.