2 افراد کا ڈائنوسار لباس میں اجتماع، گنیز ریکارڈ بنا دیا

منگل 14 اپریل 2026 17:27

2 افراد کا ڈائنوسار لباس میں اجتماع، گنیز ریکارڈ بنا دیا
اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2026ء) مغربی کینیڈا کے صوبے البرٹا کی ایک یونیورسٹی نے اپنی 60ویں سالگرہ کی تقریب کے دوران 682 افراد کو ڈائنوسار کے کوسٹیوم (لباس)میں اکٹھے کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔یونیورسٹی آف کیلگری جس کی اسپورٹس ٹیمیں ڈائنوس کے نام سے جانی جاتی ہیں، نے ٹیلر فیملی ڈیجیٹل لائبریری کے باہر مختلف ڈائنوسار کے لباس پہنے ہوئے افراد کو اکٹھا کیا۔

(جاری ہے)

682 ڈائنوسار کوسٹیوم کا یہ اجتماع نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ بن گیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ 468 افراد کا تھا جو گزشتہ سال ویسٹ پام بیچ، فلوریڈا(امریکا)میں کاکس سائنس سینٹر اینڈ ایکویریم کی جانب سے 468 افراد کے ساتھ قائم کیا گیا تھا۔یونیورسٹی آف کیلگری کے صدر اور وائس چانسلر ایڈ مک کاولے نے اس موقع پر کہا کہ پرانا ریکارڈ اب ٹوٹ چکا ہے۔ یہ یونیورسٹی آف کیلگری اور ہماری کیلگری کمیونٹی کے ایک ساتھ مل کر عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی بہترین مثال ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ایک نمائندے جو اس موقع پر موجود تھے انھوں اس کی تصدیق کی اور کہا ریکارڈ باضابطہ طور پر توڑ دیا گیا ہے۔