740 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائوں میں خطرناک فوٹوگرافی

سابق بھارتی نیوی کیپٹن نووتیج سنگھ کی فوٹوگرافی کرتے ہوئے حیران کن ویڈیو وائرل ہوگئی

پیر 1 دسمبر 2025 13:27

740 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائوں میں خطرناک فوٹوگرافی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2025ء) بھارت کے سابق نیوی افسر کیپٹن نووتیج سنگھ کی انتہائی بلندی پر چلنے والی خطرناک ہواں میں ایریل فوٹوگرافی کرتے ہوئے ایک حیران کن ویڈیو وائرل ہوگئی جس نے دنیا بھر کے ناظرین کو دنگ کر دیا۔ ویڈیو میں کیپٹن سنگھ کو ایک ہیلی کاپٹر کے دروازے پر کھڑے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ وہ زمین سے 10 سے 20 ہزار فٹ کی بلندی پر 740 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز، سرد اور بیرحم ہواں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں سنگھ زور دار جھونکوں میں کیمرہ تھامے نظر آتے ہیں، ہوا اتنی شدید تھی کہ ان کا چہرہ لرز اٹھا گال پیچھے دھکیل گئے، ہونٹ کپکپانے لگے اور آنکھیں تنگ ہوگئیں۔انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ہوا صرف چھوتی نہیں، چہرے سے ٹکرا کر اسے ہلا دیتی ہے، جلد لہرا اٹھتی ہے، پٹھے مڑ جاتے ہیں اور آنکھیں دھندلا جاتی ہیں۔سنگھ کے مطابق ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر بغیر کیبن پریشر کے اڑایا جاتا ہے، جو فوجی مشنز میں ریسکیو اور ایریل فوٹوگرافی کے لیے عمومی طریقہ ہے، جیسے ہی دروازہ کھلتا ہے، فوٹوگرافر کو ہوا کے بے پناہ دبا کے سامنے خود کو سنبھالنا پڑتا ہے، سیٹ بیلٹ اور رسی سے بندھے ہونے کے باوجود تصویر کا زاویہ درست کرنے کے لیے چند ہی لمحے ہوتے ہیں۔