’مینوں سُتی نوں جگا کے آپ سون لگا ایں، کی ظُلم کمون لگا ایں‘ گانا سننے پر مقدمہ درج

ٹریفک اہلکار نے اوکاڑہ میں شاہراہ پر بلند آواز میں گانا چلانے پر رکشہ ڈرائیور کے خلاف کارروائی کی درخواست دی

Sajid Ali ساجد علی بدھ 15 اکتوبر 2025 15:33

’مینوں سُتی نوں جگا کے آپ سون لگا ایں، کی ظُلم کمون لگا ایں‘ گانا سننے ..
اوکاڑہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2025ء ) صوبہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں رکشے پر پنجابی گانا ’مینوں سُتی نوں جگا کے آپ سون لگا ایں، کی ظُلم کمون لگا ایں‘ سننے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

مقدمے کے متن کے مطابق ٹریفک اہلکار اختر علی سرکاری گاڑی نمبر 7809/GAA پر بسلسلہ ٹریفک کنٹرول و چیکنگ ٹریفک ڈیوٹی ستگھرہ موڑ پر موجود تھے کہ اس دوران ایک رکشہ ڈرائیور شارع عام پر بلند آواز میں ٹیپ پر سونگ چلا رہا تھا جس کے بول "مینوں سُتی نوں جگا کے آپ سون لگا ایں، کی ظُلم کمون لگا ایں" تھے، پولیس اہلکار نے یہ گانا چلانے پر رکشے کو بمشکل روکا۔

FIR on Song
مقدمہ کے متن میں کہا گیا ہے کہ رکشہ کو روکنے پر ملزم کا نام و پته سمسون ولد تھامس صحیح قوم مسیح سکنه 28 / 38 فیصل آباد روڈ اوکاڑہ معلوم ہوا، جس کے رکشہ کو نمبر درج نہ ہونے کی وجہ سے پولیس کے قبضہ میں لے لیا گیا، اس کے علاوہ ملزم نے شارع عام پر نازیبا سونگ چلا کر ارتکاب جرم 6 پنجاب ساؤنڈ سسٹم ایکٹ 2015ٰء کیا ہے لہذا تحریر استفاد بفرض اندراج مقدمہ بدست اختر علی ارسال تھانہ کردی گئی۔