پیدائش کے 6 دن بعد بچی کے دانت نکل آئے

یہ منظر دیکھ کر میں بہت خوش اور حیران ہوگیا ہوں،والد کی گفتگو

پیر 8 دسمبر 2025 17:21

پیدائش کے 6 دن بعد بچی کے دانت نکل آئے
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2025ء) شارجہ میں پیدائش کے 6 دن بعد بچی کے دانت نکل آئے، ڈاکٹرز نے اسے نایاب کیس قرار دے دیا۔اس حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ مہرا عبد الرحمن کی صحت کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے، بچی صحت مند ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز نے کہا کہ اسیولادی دانت کہتے ہیں جو پیدائش کے فورا بعد یا چند دن میں ظاہر ہوتے ہیں۔دوسری جانب بچی کے والد کا کہنا تھا کہ یہ منظر دیکھ کر میں بہت خوش اور حیران رہ گیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مہرا کی صحت کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے اور ڈاکٹروں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بچی خوش اور صحت مند ہے۔

متعلقہ عنوان :