بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کررکھاہے. ترجمان دفتر خارجہ
عالمی برادری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے‘اقلیتیوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں. ڈاکٹر فیصل
میاں محمد ندیم بدھ 18 ستمبر 2019 14:01
(جاری ہے)
انسانی حقوق کی خلاف ورزی بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا ثبوت ہے‘ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی بھارت کی ریاستی دہشت گردی کاثبوت ہے، بھارت ایسے اقدامات سے عالمی برادری کی توجہ نہیں ہٹا سکتا. ترجمان نے کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تاویلیں پیش کر رہا ہے، بھارت میں شرمناک طریقوں سے اقلیتوں کے خلاف اقدامات کیے جاتے ہیں، گائے کا گوشت رکھنے یا اسے نقصان پہنچانے کے الزامات میں لوگوں پرہجوم میں تشدد کیا جاتا ہے،ترجمان نے کہا کہ اقلیتوں کےخلاف اورکشمیرمیں جارحیت بھارت کااصل چہرہ واضح کرتے ہیں، دنیا آزاد کشمیر کا نفسیاتی کنٹرول حاصل کرنے کے بھارتی بیانات کا نوٹس لے، ایسے بیانات صورتحال کو مزید پیچیدہ اورخراب کریں گے. ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان امن کاخواہشمند ہے مگر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے‘گذشتہ روز پاکستان نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کومسترد کر دیا تھا، ترجمان دفترخارجہ نے کہا تھا کہ بے بنیادالزامات سے بھارت کشمیریوں کیخلاف جرائم سے توجہ نہیں ہٹاسکتا، بھارت مسئلہ کشمیرکویواین قراردادوں کے مطابق حل کرے اور مقبوضہ وادی میں فوری مظالم بندکرائے. ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کاحامی ہے،کسی جارحیت کافوری جواب دےگا، بھارتی غیرذمہ دارانہ بیان خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں، نام نہاد جمہوریت کاحامل بھارت 70سال سے سنگین جرائم کررہاہے. ترجمان نے کہا تھا کہ بھارت دنیاکاوہ ملک ہے جواقلیتوں کیخلاف جرائم کوفروغ دےرہاہے، ڈھٹائی سے کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کامرتکب ہورہاہے.
مزید اہم خبریں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
رفح سے فلسطینی شہریوں کا انخلا
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.