چونیاں میں 4 بچوں کے قتل کیخلاف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں توجہ دلا نوٹس جمع

بدھ 18 ستمبر 2019 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) چونیاں میں 4 بچوں کے قتل کے خلاف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں توجہ دلا نوٹس جمع کرا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی رکن عنیزہ فاطمہ کی جانب سے جمع کرائے گئے توجہ دلائو نوٹس میں استفسار کیا گیا ہے کہ کیا یہ درست ہے کہ چونیاں ضلع قصور انڈسٹریل ایریا میں 4 بچوں کو اغوا کیا گیا جس میں سے 3 کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔کیا اس واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اس واقعے میں کتنے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔اب تک کی تفتیش سے متعلق ایوان کو آگاہ کیا جائے۔