نواز شریف کی ڈکشنری میں ڈیل نام کا کوئی لفظ نہیں‘ آصف کرمانی

ڈیل کی نواز شریف کو نہیں بلکہ حکومت کو ضرورت ہے ‘ مرکزی رہنما (ن) لیگ

بدھ 18 ستمبر 2019 17:39

نواز شریف کی ڈکشنری میں ڈیل نام کا کوئی لفظ نہیں‘ آصف کرمانی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ڈکشنری میں ڈیل نام کا کوئی لفظ نہیں ،ڈیل کی نواز شریف کو نہیں بلکہ حکومت کو ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف ووٹ کو عزت دو کے موقف پر قائم ہیں ۔ یہ احتساب نہیں ایک پارٹی سے انتقام ہے ۔ میڈیا اور وکلا ء کا داخلے نہ ہونے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ سول مارشل لاء ہے جو مشرف دور سے بھی برا ہے ، حکومت اس وقت اس طرح کرتی ہے جب اس کے جانے کا وقت قریب ہوتا ہے۔