جیکب آباد: جمس ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ تاحال شروع نہ ہوا

68کروڑکی بجٹ رکھنے والی جمس ہسپتال مریضوں کو مکممل ریلیف دینے میں ناکام کرپشن کی شکایات

بدھ 18 ستمبر 2019 22:56

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2019ء) جیکب آباد جمس ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ تاحال شروع نہ ہوا 68کروڑکی بجٹ رکھنے والی جمس ہسپتال مریضوں کو مکممل ریلیف دینے میں ناکام کرپشن کی شکایات تفصیلات کے مطابق جیکب آباد انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائینسزز (جمس)ہسپتال میں تاحال مکمل فعال نہیں ہو سکی ہے ایمرجنسی وارڈ تک جمس میں شروع نہیں کیا جا سکا ہے جس کے باعث مریضوں کو مکمل صحت کی سہولیات دینے میں جمس انتظامیہ ناکام گئی ہے سالانہ 68کروڑ کی جمس کی بجٹ کرپشن کی نذ ر کرنے کی شکایات بڑھتی جا رہی ہیں مریضوں کا کہنا ہے کہ جمس میں ٹیسٹس کی بھی فیس وصول کی جا رہی ہے اس مد میں ہونے والی آمدنی کس کی جیب میں جا رہی ہے جمس کے بورڈ آف گورننس میں ایم پی اے اسلم ابڑو ،چئیر مین ضلع کونسل سردار محمد پناہ اوڈھو ،میر اعجاز جکھرانی رکن کے طور پر شامل ہیں پر وہ بھی عوام کو ریلیف دلوانے سمیت جمس میں ایمرجنسی وارڈ شروع نہیں کرواسکے ہیں جمس کی حال ہی میں ہونے والے بی او جی کے اجلاس جمس شام کی او پی ڈی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس پربھی عمل نہیں کیا جا سکا ہے ڈائریکٹر کی کارکردگی پر اب شہری انگلیاں اٹھانے لگے ہیں کیونکہ ڈائریکٹر نے بڑی تعدا د میں بھرتیاں تو کی ہیں پر مریضوں کی سہولیات کے لئے کوئی اقدامات نظر نہیں آتے سو کی زائد کی جانے والی بھرتیوں میں بھی ڈائریکٹر پر میرٹ نہ کرنے اور من پسندوں کو سفارش اور رشوت کے عیوض بھرتی کرنے کا الزام ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹر جمس عبدالواحد ٹگڑ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی پر انکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :