ڈیرہ اسماعیل خان، ڈاکوروالپنڈی کوچز اڈہ ڈیرہ کے بکنگ کلر ک سے نقدی اور موٹرسائیکل چھین کر فرار

جمعرات 19 ستمبر 2019 19:20

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) ڈاکوروالپنڈی کوچز اڈہ ڈیرہ کے بکنگ کلر ک سے نقدی اور موٹرسائیکل کو لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ،پولیس نے تین افراد کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا۔تھویا سیال کے رہائشی اٹھارہ سالہ محمد حامد ولد محمد رمضان قوم سیال نے پولیس کو بتایا کہ راولپنڈی کوچز اڈہ کا بکنگ کلرک ہے۔

(جاری ہے)

بدھ اور جمعرات کی درمیان شب بارہ بجے میں ڈیوٹی ختم کرکے موٹرسائیکل پر گھر جارہا تھا کہ شاہجہان شہید ٹائون ٹال لکڑی کے قریب پہنچنے پر سامنے محمد بلا ل عرف حاجی کو کھڑا پایا جبکہ اس دوران موٹرسائیکل پر دو نامعلوم نقاب پوش ملزمان پیچھے سے آئے اور اپنا موٹرسائیکل میرے ساتھ ٹکر اکر مجھے نیچے گرا دیا ۔ان میں سے ایک شخص نے مجھے پکڑا جبکہ دوسرے شخص نے میرے جیب سے اڈہ کی رقم چورہ ہزار روپے زبردستی چھین لیے اور موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے ۔اس دوران وہاں پہلے سے موجود ملزم محمد بلال عرف حاجی نے میرا موٹرسائیکل زبردستی چھینا اور وہ اس پر بیٹھ کر وہاں سے فرار ہوگیا۔پولیس نے متاثرہ نوجوان کی رپورٹ پر تینوں ملزمان کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :