قوم ہمیشہ پولیس کی قربانیوں کو یاد رکھے گی،ملک شہزاد اعوان

رکن سندھ اسمبلی کا ناظم آباد کے علاقے مقابلے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار

جمعرات 19 ستمبر 2019 20:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے ناظم آباد کے علاقے مقابلے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔جمعرات کو جاری تعزیتی بیان میں ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ ذیشان کا قتل ایک بزدلانہ کارروائی ہے، اس عمل کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا ذیشان کی شہادت پر بہت افسوس ہے، لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ذیشان نے جام شہادت نوش کیاہے،ہماری پولیس کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ ہماری پولیس نے بہت قربانیاں دی ہیں، جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔قوم ہمیشہ پولیس کی قربانیوں کو یاد رکھے گی، پولیس نے دہشتگردی کا بھرپور مقابلہ کیا ہے۔