مسلم لیگ (ن) نے حکومت کی جانب سے میڈیا کورٹس کے قیام کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قراردادجمع کرادی

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن ملک ظہیر اقبال نے حکومت کی جانب سے میڈیا کورٹس کے قیام کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قراردادجمع کرادی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حکومت کی جانب سے میڈیا کورٹس کا قیام مسترد کرتا ہے۔ حکومت کی جانب سے میڈیا کورٹس کے قیام کا اعلان’’بلیک ڈے‘‘ کے مترادف ہے۔حکومت پہلے دن سے غیر اعلانیہ سنسر شپ جیسے حربے استعمال کررہی ہے۔

(جاری ہے)

آزادی صحافت پر قدغن لگانی والی حکومت سے میڈیا کی آزادی کی توقع رکھنا ناممکن ہے۔میڈیا کو حکومت کی جانب سے ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔میڈیا پر سینسر شپ مار شل لاء کے ادوار سے زیادہ بدتر ہے۔ لہٰذا پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت میڈیا کو مزید دبائو میں لانے سے گریز کرے۔ میڈیا کے مسائل یا شکایات میڈیا کے متعلقہ اداروں کو ہی حل کرنے چاہیے۔حکومت میڈیا کورٹس بنانے سے پہلے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈر سے مشاورت کرے۔