حطار روڈپر قرشی چوک کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے سڑک کراس کرنے والے شخص کو کچل دیا، موقع پر جاں بحق، مقدمہ درج، نعش ورثاء کے حوالے

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:20

حطار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) حطار روڈپر قرشی چوک کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے سڑک کراس کرنے والے شخص کو کچل دیا، موقع پر جاں بحق، مقدمہ درج، نعش ورثاء کے حوالے تفصیلات کے مطابق حطار روڈ پر تیز رفتار ٹریلر کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے شخص کے بھائی نے تھانہ میں درج کروائی رپورٹ میں موقف اختیار کیا کہ میرا بھائی جو کہ تیس سالہ رئیس خان جو کہ لائل پورٹیکسٹائل مل کا ملازم ہے روڈ کراس کرتے ہوئے تیزرفتار ٹریلر کے نیچے کچلنے سے جاں بحق ہوگیا، پولیس نے دونوں حادثہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ متوفی کی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔