بلوچستان عوامی پارٹی کی لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کو کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات ہونے پر مبارکباد پیش

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:20

۷کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء ڈاکٹر علی احمد ابابکی نے لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کو کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل وسیم ا شرف کی بلوچستان میںتعینا تی خوش آئند ہے وسیم ا شرف امن وامان کے ساتھ ساتھ تعلیم صحت اور دوسرے شعبوں میںصو با ئی حکو مت کے ساتھ معاونت کریں گے ۔

(جاری ہے)

صوبے کو لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف جیسے قابل اور بہادر افسر کی ہمیشہ سے ضرورت رہی ہے ۔جس کی تعیناتی سے صوبے میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔حکومت بلوچستان اور سیکورٹی فورسز ایک پیج پر ہے جوکہ ملکر صوبے کی امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔صوبائی حکومت کا وژن ہے عوام کے مسائل ان کے دلیز پر حل ہو اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے مختصر مدت میں جو ترقیاتی کاموں کا جال بچادیا ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔

متعلقہ عنوان :