خاتون کی تیمارداری نے مچھلی کا آدھا جسم سڑنے کے باوجود اسے زندہ بچا لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 19 ستمبر 2019 21:45

خاتون کی تیمارداری نے مچھلی کا آدھا جسم سڑنے کے باوجود اسے زندہ بچا ..

حال ہی میں ایک فیس بک پوسٹ کافی وائرل ہوئی ہے۔ اس پوسٹ میں تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے  اپنی پالتو گولڈ فش کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ حیرت انگیز طور پر ان تصاویر میں مچھلی  کے جسم کا پچھلا حصہ نہیں ہے۔ خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اس مچھلی کے جسم کا پچھلا حصہ گل سڑکر الگ ہو گیا  تھا لیکن ان کی تیمارداری نے اس مچھلی کی جان بچا لی ہے۔
فیس بک پوسٹ  ، جسے لاکھوں لائکس ملے ہیں، میں کانیا تانتیویواتکل نے لکھا کہ چھ مہینے پہلے انہیں اپنی پالتو گولڈ فش کی طبعیت کچھ خراب لگی۔

اس کے بعد مچھلی کی دم گل سڑ کر جسم سے الگ ہوگئی۔ اس کے بعد مچھلی کے جسم کا گوشت گلنا سڑنا شروع ہوا اور اس کی ہڈیاں نظر آنے لگی۔کانیا نے  ایکوریم میں مچھلی کی چند تصاویر بنائی اور  ایک مچھلیاں فروخت کرنے والے  شخص کو دکھا کر اپنی پالتو مچھلی کے لیے دوائیاں طلب کیں۔

(جاری ہے)

مچھلیاں فروخت کرنے والے شخص نے کہا کہ اس مچھلی کے بچنے کے چانسز کافی کم ہیں، اس لیے کانیا اسے پھینک کر نئی  پالتو مچھلی  خرید لے۔

کانیا نے ہمت نہیں ہاری ۔ انہوں نے چند ادویات خریدی اور اگلے چھ ماہ میں مچھلی کی ایسی تیمارداری کی کہ اس کی صحت بحال ہوگئی۔
12 ستمبر کو انہیں مچھلی کو دوائیاں دیتے  اور روز پانی بدلتے ہوئے 6 ماہ ہو چکے تھے۔اس دن انہوں نے مچھلی کی تصاویر شیئرکیں۔اس مچھلی کی نہ صرف صحت بحال ہو گئی بلکہ اس کے جسم کا پچھلا حصہ بھی بڑھنا شروع ہوگیا۔اگر مچھلی کی پہلے کی تصاویر دیکھیں جائیں تو یہ معجزہ لگتا ہے۔

خاتون کی تیمارداری نے مچھلی کا آدھا جسم سڑنے کے باوجود اسے زندہ بچا ..

متعلقہ عنوان :