یہ 96 سالہ خاتون ایشیا کی عمررسیدہ ترین فیشن ماڈل ہیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 19 ستمبر 2019 23:56

یہ 96 سالہ  خاتون  ایشیا  کی عمررسیدہ ترین فیشن ماڈل ہیں

اکثرخواتین  فیشن ماڈلز کا  کیرئیر 30 سے 35 سال کی عمر میں ختم ہو جاتا ہے لیکن 96 سالہ ایلس پینگ نے اپنے کیرئیر کا آغاز  3 سال قبل 93 سال کی عمر میں شروع کیا تھا۔ یعنی اُن کا فیشن کیرئیر ابھی ہی شروع ہوا ہے۔
ہانگ کانگ کی رہائشی  ایلس کا فیشن کیرئیر شروع کرانے میں اُن کی پوتی کا اہم کردار ہے۔ اُن کی پوتی نے  65 سال سے زیادہ عمر کے فیشن ماڈلز کے ایک اشتہار دیکھا، جس کے جواب میں انہوں نے اپنی دادی کی تصاویر بھیج دی۔

اشتہاری ایجنسی نے ایلس کو فوٹو شوٹ کے لیے  منتخب کر لیا۔اگرچہ ایلس ماڈلنگ کے بارے میں کچھ نہیں جانتی تھی لیکن اس کے باوجود انہوں نے  اپنی قدرتی صلاحیتوں کی وجہ سے  بہترین ماڈلنگ کی۔ آج انہیں ایشیا  کی بہترین اور عمررسیدہ ترین ماڈل کے طور پر جانا جاتا ہے۔

(جاری ہے)


ایلس 1923 میں پیدا ہوئی تھیں۔ انہوں نے کبھی بھی فیشن ماڈل  بننے کا خواب تک نہیں دیکھا تھا لیکن اس عمر میں بھی  وہ کئی ماڈلز سے زیادہ مقبول ہیں۔

حیرت انگیز طور پر  ایلس اپنی صحت اور حسن  کی وجہ   ورزش اور اچھی خوراک کو نہیں سمجھتی۔اُن کا کہنا ہے کہ ورزش اور خوراک کچھ لوگوں کے لیے واقعی فائدہ مند ہوتی ہے لیکن اُن کی اچھی صحت اور حسن کی وجہ  خاندانی ہے۔
ایلس کی ماڈلنگ کی وجہ سے جہاں بہت سے لوگ انہیں سراہتے ہیں، وہاں کچھ لوگ ان پر تنقید بھی کرتے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ  ایلس کو  اپنی عمر کے مطابق  لباس پہننا چاہیے۔ ایلس خود پر تنقید کرنے والوں کو نظر انداز کر دیتی ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ اُن کے لیے ذاتی خوشی ہی اہمیت رکھتی ہے۔

یہ 96 سالہ  خاتون  ایشیا  کی عمررسیدہ ترین فیشن ماڈل ہیں