مولانا فضل الرحمن ڈیل کرنے کو تیار ہو گئے
مولانا فضل الرحمان کو چند فائلیں دکھائی گئی ہیں جس کے بعد ہوسکتا ہے کہ یہ دھرنا اکتوبر اب چالیس پچاس سال تک چلا جائے۔ سینئیر صحافی کا دعویٰ
مقدس فاروق اعوان جمعہ 20 ستمبر 2019 10:39
(جاری ہے)
عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن جانتے ہیں کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں انہیں دغا دے رہے ہیں،جس کی وجہ سے مولانا فضل الرحمن مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے چکر میں آنے کی بجائے خود ڈیل کے چکر میں ہیں۔
عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو چند فائلیں دکھائی گئی ہیں جس کے بعد ہوسکتا ہے کہ یہ دھرنا اکتوبر اب چالیس پچاس سال تک چلا جائے، عارف حمید بھٹی نے کہا کہ ہیں تو وہہ کاغذ کے ٹکڑے لیکن وہ اربوں روپے مالیت کی جائیدادوں کے کاغذات ہیں۔خیال رہے کہ پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمن کے دھرنے میں شرکت سے انکار کر چکی ہے۔جب کہ ق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے جمیعت علمائے اسلام ف کے حکومت مخالف دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت مذہب کا استعمال کرکے حکومت کو نشانہ بنانے سے گریز کرے گی۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ان کی جماعت سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے مذہب کا استعمال کرنے کے سخت مخالف ہے۔ ان کی رائے میں مذہب کا استعمال کر کے حکومت کو نشانہ بنانے سے گریز کرنا چاہیئے۔ ان کا خیال ہے کہ ان کی جماعت مسلم لیگ ن مذہب کا غلط استعمال کر کے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت نہیں کرے گی۔ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی اگر حمایت بھی کی جائے گی تو وہ سیاسی مقاصد کی وجہ سے کی جائے گی۔ ماضی میں مسلم لیگ ن کی حکومت اور رہنما مذہب کے نام پر نفرت اور حملوں کا نشانہ بنے۔ احسن اقبال پر گولی چلائی گئی جبکہ مجھ پر سرعام سیاہی پھینکی گئی۔ ہمیں اندازہ ہے کہ مذہب کا سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کتنا خطرناک ہوتا ہے، اس لیے ہماری جانب سے ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.