بے وسیلہ بچوں کو تعلیم سے بہرہ مند کرنا بہت بڑی نیکی ہے‘راجہ راشد حفیظ

معاشی مجبوریوں اور دیگر وجوہات کی بناء پر سکولوں سے باہر بچوں کو بنیادی تعلیم کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے‘صوبائی وزیر خواندگی

جمعہ 20 ستمبر 2019 12:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ معاشی مجبوریوں اور دیگر وجوہات کی بناء پر سکولوں سے باہر بچوں کو بنیادی تعلیم کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے ․ بے وسیلہ بچوں کو تعلیم سے بہرہ مند کرنا بہت بڑی نیکی ہے جس میں معاشرے کے مخیر لوگوں کو بھی حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چائییے ․ بچوں کو بستے ، کتابیں اور یونیفارم مہیا کرکے انہیں غیر رسمی تعلیمی اداروں میں داخل کرانے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی جبکہ پنجاب بھر میں غیر رسمی تعلیمی اداروں کو مکمل سہولیات دینا اور جہاں ضرورت ہو وہاں نئے سکول بنانے کیلئے حکومت کام کر رہی ہے ․ ہم نے اگلے تین سالوں کے اندر شرح خواندگی کو سو فیصد کرنے کی بنیاد رکھنی ہے جس کیل-ئے تعلیم بالغاں کے مراکز اور جیلوں کے اندر نا خواندہ قیدیوں کو تعلیم دینے کی سہولیات بہم پہنچانے پر کو ششیں جاری ہیں ․ انہوں نے ان خیالات کا اظہار چکوال میںمتعدد غیر رسمی بنیادی تعلیمی اداروں کے دورے کے دوران عوام الناس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ․ راجہ راشد حفیظ نے دورے کے دوران بے وسیلہ بچوں میں بستے اور کتابیں بھی تقسیم کیں ․ انہوں نے بچوں سے کہا کہ وہ پوری توجہ ، محنت اور لگن کے ساتھ حصول تعلیم کیلئے کمر بستہ ہو جائیں ․ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بچوں کے سکول نہ جا سکنے کی وجوہات میں سب سے بڑی وجہ معاشی مجبوری ہوتی ہے جبکہ والدین کی عدم توجہ ، شعور نہ ہونا اور خود بچوں کی عدم دلچسپی سمیت دیگر وجوہات بھی اس میں شامل ہیں ․ حکومت پنجاب ان تمام وجوہات کو سامنے رکھ کر ایک جامع پالیسی بنا رہی ہے تاکہ سکول جانے کی عمر کا کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہ سکے ․ راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ نا خواندگی کے خلاف یہ کوششیں جہاد کا درجہ رکھتی ہیں جن میں معاشرے کے مخیر لوگوں کو اپنا حصہ ضرور ڈالنا چائییی-