نیلور پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا

،ْملزمان کے قبضہ سے چار موٹرسائیکل ، 5 عدد موبائل فون ، لا کھو ں روپے ما لیت کے طلا ئی زیورات وارداتو ںمیں استعمال ہونے اسلحہ و ایمونیشن برآمدکر لیا گیا ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے گن پوائنٹ پر وارداتیں کرنے کا انکشاف

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) نیلور پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا ، ملزمان کے قبضہ سے چار موٹرسائیکل ، 5 عدد موبائل فون ، لا کھو ں روپے ما لیت کے طلا ئی زیورات وارداتو ںمیں استعمال ہونے اسلحہ و ایمونیشن برآمدکر لیا گیا ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے گن پوائنٹ پر وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ،ملزمان کے خلاف تھانہ نیلور کے علاوہ ،کھنہ ، کورال اور شہزاد ٹاون میں مقدمات درج ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایچ او تھانہ نیلور ارشد علی معہ ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم نے ڈکیت گر وہ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ، ملزمان جبراقبال اورمقصود عزیز شامل ہیں ،ملزمان کے قبضہ سے چار موٹرسائیکل ، 5 موبائل فون لا کھو ں روپے ما لیت کے طلا ئی زیورات ،ایل ای ڈی،انٹرنیٹ ڈیوائسزکے علاوہ اوروارداتو ں میں استعمال ہونے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا ، ملزمان کے خلاف تھانہ نیلور کے علاوہ ،کھنہ ، کورال اور شہزاد ٹاون میں مقدمات درج ہیںملزمان اسلام آباد کی حدود میںگن پوائنٹ پر وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے ملزمان سابقہ چالان یافتہ ہیں،مزید تفتیش جاری ہے ۔۔۔۔۔۔۔