اسلام آباد ٹریفک پولیس کی1,408سے زائدپریشر ہارن والی گاڑیوں کیخلاف کاروائی ، کاروائی کے لئے سپیشل سکواڈ تعینات

کاروائی کا مقصد شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرنا اور اسلام آباد کو شور سے پاک شہر بنانا ہے، کاروائی آئندہ بھی جاری رہے گی، پریشر ہارن والی گاڑیوں کے متعلق شہری اپنی شکایات ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915، اور0519261992-93پر درج کرائیں، ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس کی1,408سے زائدپریشر ہارن والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی ، کاروائی کے لئے ٹریفک پولیس کے سپیشل سکواڈ اسلام آباد کی اہم شاہراہوں اور چوکوں پرتعینات ، ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے کہا ہے کہ کاروائی کا مقصد شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرنا اور اسلام آباد کو شور سے پاک شہر بنانا ہے، کاروائی آئندہ بھی جاری رہے گی، پریشر ہارن والی گاڑیوں کے متعلق شہری اپنی شکایات ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915، اور0519261992-93پر درج کرائیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے والی خصوصاً پریشر ہارن والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی جاری ہے ،گذشتہ سال کے دوران1,408سے زائد پریشر ہارن والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے اور ان کو چالان ٹکٹ جاری کئے ہیں،کاروائی کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سپیشل سکواڈ تشکیل د ے رکھے ہیںجو اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں اور چوکوں پر تعینات اور سپیشل ناکہ جات لگا رکھے ہیں اور ٹریفک قوانین کے خلاف ورزری کرنے والی خصوصاً پریشر ہارن والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کر رہے ہیں ،ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے کہاہے کاروائی کا مقصد شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرنا اور اسلام آباد کو شور سے پاک شہر بنانا ہے ،شہریوں کی جانب سے شکایات کے ازالے کے لئے ٹرانسپورٹرز کو پریشر ہارن سے متعلق ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، ٹرانسپورٹرز اسلام آباد کو شور سے پاک شہر بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،شہری پریشر ہارن والی گاڑیوں سے متعلق شکایت اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915,،0519261992-93,0519262234پر درج کرا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :