Live Updates

ملکی معیشت اورترقی کے لئے وزیر اعظم عمران خان کا بنایا ایجنڈ اپوری دنیا میں سامنے لایا جا رہا ہے،اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامناہے، ہماری ترجیحات ملک سے بھوک اورغربت کو ختم کرنے کے ساتھ یکساںنظام تعلیم ،علاج معالجے کی بہترین سہولیات اور ماحولیاتی نظام کو بہتر کرنا ہے ،دنیا اس وقت گلوبل وارمنگ کا شکار ہے ، ہماری حکومت نے گلوبل وارمنگ سے ملک کو بچانے کے لئے سونامی ٹری بلین کا منصوبہ بنایا ہے

معاون خصوصی وزیر اعظم برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاراولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری اور بزنس ویمن کے اشتراک سے منعقدہ تقریب سے خطاب

ہفتہ 21 ستمبر 2019 00:25

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) معاون خصوصی وزیر اعظم برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ ملکی معیشت اورترقی کے لئے جو ایجنڈا وزیر اعظم عمران خان نے بنایا ہے وہی ایجنڈ اپوری دنیا میں سامنے لایا جا رہا ہے،اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامناہے مگر ہماری ترجیحات اور محور اس ملک سے بھوک اورغربت کو ختم کرنے کے ساتھ یکساںنظام تعلیم ،علاج معالجے کی بہترین سہولیات اور کلین اینڈ گرین پرگروام کے تحت ماحولیاتی نظام کو بہتر کرنا ہے ،دنیا اس وقت گلوبل وارمنگ کا شکار ہے اور ہمارا ملک اس کا شکار ہورہا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ہماری حکومت نے سونامی ٹری بلین کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ ملک کا مستقبل اور آنے والے محفوظ رہ سکیں ۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جمعہ کی شب راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری اور بزنس ویمن کے اشتراک سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں مختلف کاروباری و صنعتوں سے وابستہ خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ کلین ایند گرین پروگرام کے تحت پاکستان کے ہر طقبہ سے تعلق رکھنے والا فرد دینی فریضہ سمجھ کر درخت لگا رہا ہے اور جس طرح یہ منصوبہ کامیاب ہوا اسی طرح پولیتھن بیگز کا خاتمہ کرنے کے لئے ملک کا ہر شہری حکومت کے ساتھ ملکر مہم چلائے تاکہ ماحول میں بہتری لائے جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر عمران خان کے وژن کے مطابق کام کر رہی ہے کیونکہ موجودہ حکومت نے ملکی مفا د کے پروگرامز شروع کئے ہیں اور راولپنڈی چیمبر اپنے مفاد کو پس پشت ڈالتے ہوئے قومی مفاد کے لئے کام کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کہ وزیراعظم عمران خان کی پالیسی کا مرکز اس وقت ریاست مدینہ اور کشمیر کے ساتھ منسلک وہ تمام نینشل پرائم ایجنڈہ ہیں ایک ایسا وژنری روڈمیپ ہے جو پاکستان کی تقدیر بدل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ملکی حالات بہتر کرنے ہوں تو پہلے مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے،ہماری حکومت دوتہائی اکثریت سے نہیں بلکہ سادہ اکثریت سے اقتدار میں آئی ہے جس کی وجہ سے پارلیمنٹ کے اندر بہت سی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگریہ جو تبدیلی کا سفر ہے اس میں جو رکاوٹیں یا مشکلات آرہی ہیں اس کے سامنے ہم نے گھبرانا یا پریشان نہیں ہونا ۔انہوں نے کہاہے کہ یہ نہیں ہوسکتا کے 72سال کاگلاسڑا نظام ایک سال میں ٹھیک ہوجائے مگر ہم اب بہتر راستے کی طرف سفر شروع کر رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات