عمران نیازی کا جرم سقوط کشمیر،سقوط سی پیک اورسقوط معیشت ہے، احسن اقبال
عمران خان نے کہا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں دیں گے لیکن ایک کروڑ نوکریاں دینا تو دور لاکھوں لوگوں کو بےروزگار کردیا ہے۔سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال کا بیان
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 ستمبر 2019 18:52
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی نالائقی اور نا تجربہ کاری سے بدترین بدحالی کی طرف معیشت بڑھ رہی ہے مگر اس کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ انہوں نے کہا کہ آج نارووال میں ٹیلرنگ شاپ کے مالک نے بتایا 23 سال کاروبار کرتے ہو گئے مگر پہلی بار کاریگر فارغ کئے جہاں روزانہ اوسطا 50 سوٹ تیار ہوتے تھے اب 8-10 پہ آ گئے۔
انہوں نے کہا تھا ہم ایک کروڑ نوکریاں دیں گے لیکن ایک ایک کروڑ نوکریاں دینا تو دور لاکھوں لوگوں کو بےروزگار کردیا ہے ڈویلپمنٹ بجٹ 50 فیصد کم کردیا گیا ہےاس سے ہی 6 لاکھ سے زیادہ لوگ بےروزگار ہوچکے ہیں۔ اسی طرح معیشت کی بدحالی سے ہرشعبے میں پیداوار کم ہوگی ہے، ہر شعبے میں ڈاؤن سائزنگ ہورہی ہے۔ ہرسیکٹر میں ڈاؤن سائزنگ ہورہی ہے۔لیکن حکومت کی ترجیحات ہیں ،حکومت کی اقتصادی کارکردگی ہے ، اس کے پیش نظربہت سے سوالات ہیں۔کہ حکومت اس اسکیم کو کامیاب کرنے کیلئے وسائل کہاں سے لائے گی۔ ماضی میں ہماری ایکسپورٹ ترقی کررہی تھیں، ان میں گروتھ تھیں ،اصل جو مسئلہ ہوا، وہ ہماری بیرونی براہ راست سرمایہ کاری تھی،جو سی پیک آنے اور سکیورٹی صورتحال بہتر ہونے کے بعد سرمایہ کاری آرہی تھی۔بحران اس وقت پیدا ہوا جب 2017ء میں وزیراعظم کو نااہل کرکے گھر بھیجا گیا۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.