چنیوٹ، انتقال پرملال

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:02

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی کے چھوٹے بھائی محمد طاہر بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔

(جاری ہے)

جن کی نماز جنازہ مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت میں ادا کی گئی اور ان کے آبائی علاقہ حافظ والا تحصیل جلالپور پیروالہ ضلع ملتان میں سپرد خاک کردیا گیا، نمازجنازہ میں ہرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ محمدطاہر کے انتقال پر اندرون وبیرون ممالک سے حضرات علماء کرام ، مشائخ عظام ، تاجران ، افسران اور صحافیوں نے مولانا قاری شبیراحمد عثمانی سے تعزیت کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :