حادثات سے بچاؤ کے لییتھرپارکر پولیس کی جانب سے آگاہی واک کا انعقاد

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:22

تھرپارکر۔ مٹھی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) تھرپارکر پولیس کے جانب سے حادثات سے بچاؤ کے لیئے واک ریلی نکال کر کے موٹر سائیکل سوارں میں ہیلمٹ تقسیم کیے گئے۔اس حوالے سیایس ایس پی عبداللہ احمدیار نے کہا کہ تھرمیں زیادہ تر موٹر سائیکلوں کے حادثہ رپورٹ ہوئے ہیں، سیفٹی کے لیے ہیلمٹ پہننا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھرپارکر پولیس کے جانب سے نیشنل بنک سے کشمیر چوک حادثات سے بچاؤ اور سیفٹی واک ریلی نکالی گئی، جس میں ایس ایس پی تھرپارکر عبداللہ احمد یار ڈی ایس پی ہاروں رشید ٹریفک انسپکٹر شیرخان لغاری ایس ایچ او مٹھی،پولیس اہلکاروں اور شہریوں نے شرکت کی۔

بعدازاں کشمیر چوک پر موٹر سائیکل سواروں کو روک کر مفت ہیلمٹ اور لٹریچر تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے ایس ایس پی تھرپارکر نے کہا کہ تھرمیں دوماہ میں ریکارڈ ٹریفک حادثات ہوئے ہیں، جس میں زیادہ تعداد موٹر سائیکلوں کے حادثہ کی ہیں۔