
ماحول دوست جوڑا اپنی شادی پر حادثوں میں مرنے والے جانوروں کو پکانے کے لیے باورچی کی تلاش میں ہے
امین اکبر
ہفتہ 21 ستمبر 2019
23:51

پچھلے گرما میں برطانوی میڈیا میں ملازمت کا ایک دلچسپ اشتہار شائع ہوا۔ یہ اشتہار ایسے باورچی کی تلاش میں ہے جو اُن کی شادی پر سڑکوں پر حادثوں میں مرنے والے جانوروں کو پکا سکے۔ ایسے باورچی کو اس کام کے 5 ہزار پاؤنڈ دئیے جائیں گے۔ یہ اشتہار برطانیہ کی لوکل مارکیٹنگ ویب سائٹ بارک ڈاٹ کام پر شائع ہوا تھا۔ اس غیر معمولی اشتہار میں بتایا کہ اس جوڑے نے سڑکوں پر مرنے والے 20 کلو جانور حاصل کر لیے ہیں، اب یہ ایسے باورچی کی خدمات چاہتے ہیں جو ان جانوروں کی کھال اتار سکے اور گوشت کو اس طرح کاٹ سکے کہ کسی کو ان جانوروں کے سڑکوں پر مرنے کا علم نہ ہو سکے۔
اس جوڑے نے جو جانور حاصل کیے ہیں، ان میں گلہری، تیتر( دُرَّاج) ، خرگوش، چکور اور ہرن شامل ہیں۔اس جوڑے کا کہنا ہے کہ یہ کام ایسا نہیں جو ایک اوسط درجے کا باورچی کر سکے تاہم انہیں امید ہے کہ کوئی ماحول دوست باورچی ضرور ان کی مدد کرے گا۔
(جاری ہے)
اس جوڑے نے اشتہار میں لکھا کہ انہوں نے شادی میں شرکت کرنے والے 30 مہمانوں کے لیے سڑکوں پر مرنے والے 20 کلوگرام جانور فریزر میں جمع کر لیے ہیں۔
اپنے اشتہار میں اس جوڑے نے بتایا کہ وہ پچھلے تین سالوں سے سڑکوں پر مرنے والے جانوروں کا گوشت کھا رہے ہیں تاکہ خوراک کا ضیاع نہ ہو اور وہ نہیں چاہتے کہ اُن کے اصول شادی کے دوران بدل جائیں۔بارک ڈاٹ کام کے شریک بانی کائی فیلر کا کہنا ہے کہ ملازمت کا یہ اشتہار غیرروایتی تھا۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اس کام کے لیے مکمل پیشہ ور شخص کا انتظام کردیاہے، جس پر انہیں فخر ہے۔
اگرچہ برطانیہ میں سڑکوں پر حادثات میں مارے جانے والے جانور کھانا بالکل قانونی ہے لیکن شادی کی تقریب میں مہمانوں کی لاعلمی میں انہیں حادثوں میں مرنے والے جانور کھلانا اخلاقی سوال ضرور کھڑے کرتا ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.