Live Updates

دل تو کرتا ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ سے ملاقات نہ کروں: شاہ محمود قریشی

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی وجہ سے بھارتی ہم منصب سے ملنے کو دل نہیں کرتا: وزیرِ خارجہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 22 ستمبر 2019 00:28

دل تو کرتا ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ سے ملاقات نہ کروں: شاہ محمود قریشی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 21 ستمبر2019ء) وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دل تو کرتا ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ سے ملاقات نہ کروں۔ انہوں نے واشنگٹن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی وجہ سے بھارتی ہم منصب سے ملنے کو دل نہیں کرتا۔ وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے مسئلے کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کر چکا ہے جبکہ مسئلہ کشمیر سیکیورٹی کونسل اور ہیومن رائٹس کونسل میں بھی زیر بحث آچکا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی بھی مسئلہ کشمیر پر اپنا مؤقف دے چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب دنیا کو مسئلہ کشمیر سے آگاہ کرنا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر دنیا خاموش رہے گی؟ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 48 دن ہو چکے ہیں اور معمولات زندگی مفلوج ہے۔

(جاری ہے)

ہندوستان اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے خطے کے معاملات کو عدم استحکام کا شکار کر رہا ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے سات روزہ دورہ ء امریکہ کا بنیادی مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے، وزیر اعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے،تھنک ٹینکس کے ساتھ بھی ان کی ملاقاتیں ہوں گی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگوکر تے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے سات روزہ دورہ ء امریکہ کا بنیادی مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے،وزیر اعظم عمران خان کشمیری وفد سے ملاقات کریں گے اور ان کے تاثرات لیں گے اور ان سے مشاورت کی بنیاد پر ہم اپنی انگیجمنٹس جاری رکھیں گے۔

انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے،اس کے علاوہ تھنک ٹینکس کے ساتھ بھی ان کی ملاقاتیں ہوں گی،یہاں کے دو معروف تھینک ٹینکس ایشیا سوسائٹی اور کونسل فار فارن ریلیشنز سے بھی وزیر اعظم ملیں گے اور تبادلہ خیال کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ترکی، ملائشیا اور پاکستان مل کر ایک سہ ملکی اجلاس اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے حوالے سے کر رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات