ہوسٹن، نریندر مودی کے دورے کیخلاف ہزاروں کشمیری، بھارتی نژاد امریکی احتجاج کیلئے جمع

اتوار 22 ستمبر 2019 19:35

ہوسٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں ہزاروں کشمیری، انکے ہمدرد اور بھارتی نژاد امریکی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے پر مقبوضہ کشمیر میں وحشیانہ بھارتی کارروائیوں کے خلاف احتجاج کے لیے جمع ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہزاروں مسلمان، ہندو ، سکھ، عیسائی نریندر مودی حکومت کے غیر جمہوری، عوام دشمن اور اقلیت مخالف ایجنڈے کو بے نقاب کرنے کے لیے ’’ انصاف اور احتساب‘‘ نامی تنظیم کے چھتری تلے ہوسٹن میں جمع ہو رہے ہیں ۔ انسانی حقوق کی کئی امریکی تنظیموں نے بھی احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے اورخیال کیا جارہا ہے کہ 20ہزار سے زائد کشمیری اور سکھ ہوسٹن میں ایک ٹرک ریلی میں شرکت کریں گے۔