بھارتی وزیراعظم مودی کو امریکا میں شدید احتجاجی مظاہروں کا سامنا

احتجاج این آر جی اسٹیڈیم کے باہرکیا گیا جہاں مودی کوخطاب کرنا ہے، احتجاج میں کشمیری، سکھ، بھارتی مسلمان اور خواتین شامل، مظاہرین کی ٹی شرٹس اور کیپس پر کشمیریوں کی نسل کشی اوربھارتی مظالم کیخلاف نعرے درج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 22 ستمبر 2019 20:38

بھارتی وزیراعظم مودی کو امریکا میں شدید احتجاجی مظاہروں کا سامنا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 ستمبر2019ء) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو ہیوسٹن میں شدید احتجاجی مظاہروں کا سامنا کرنا پڑگیا، این آر جی اسٹیڈیم کے باہرکیا گیا جہاں مودی کوخطاب کرنا ہے، احتجاج میں کشمیری، سکھ، بھارتی مسلمان اور خواتین بھی شامل ہیں۔ مظاہرین نے اپنی ٹی شرٹس اور کیپس پر کشمیریوں کی نسل کشی اوربھارتی مظالم کیخلاف نعرے درج کر رکھے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیوسٹن میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔مظاہرے کا اہتمام این آر جی اسٹیڈیم کے باہر کیا گیا جہاں مودی کو خطاب کرنا ہے۔ بھارتی وزیراعظم مودی کی انسان دشمن کاروائیوں کیخلاف احتجاج میں کشمیری، سکھ، بھارتی مسلمان اور خواتین بھی شامل ہیں۔ مظاہرین نے اپنی ٹی شرٹس اور کیپس پر بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج کر رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ احتجاجی بینرز پر بھی بھارتی دہشتگردی کا چہرہ اور مودی کے مظالم کیخلاف ’’مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرو، بھارتی قبضہ ختم کرو‘‘ کے نعرے درج ہیں۔ مظاہرین نے آزاد کشمیر کے پرچم بھی اٹھا رکھے ہیں۔ احتجاجی شرکاء نے بینرز پر نازی مودی کے بھی نعرے درج کررکھے ہیں۔ دوسری جانب 26ستمبر کو ولنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے دوپہر ساڑھے بارہ بجے سے چار بجے تک پاکستان ایسوسی ایشن آف نیوزی لینڈ کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگاجس میں نیوزی لینڈ میں رہنے والے پاکستانیوں کے علاوہ کشمیری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندے شرکت کرینگے جبکہ 27ستمبر کو سہ پہر دو بجے سے چار بجے تک پاکستان ایسوسی ایشن آف کنٹر بری کے زیر اہتمام کرائسٹ چرچ میں کشمیرمیں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا ۔

یہ احتجاجی مظاہرہ کولمبو سٹریٹ سے شروع ہو کر بریج آف ریمبرنس پر اختتام پذیر ہوگا ۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف کنٹر بری کے صدر عمران چوہدری نے بتایاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارتی فورسز کی جارحیت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائیگا ۔انہوںنے بتایاکہ 27ستمبر کو کرائسٹ چرچ میں ایک احتجاجی پروگرام منعقد کیا جائیگا جس میں پاکستانیوں کے علاوہ کشمیریوں ، اراکین پارلیمنٹ اور مختلف انسانی حقوق کی تنظیموں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔

انہوں نے نیوزی لینڈ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ 27ستمبر کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کرکے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکریں۔