Oشاہد آفریدی ’’لاہور قلندرز‘‘ کے ہو گئے

سابق کپتان نے ٹی 10 لیگ کیلئے لاہور قلندرز کی ٹیم کو جوائن کرلیا

اتوار 22 ستمبر 2019 21:30

'ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2019ء) پاکستان کے مایہ ناز سابق آل رائونڈر اور کپتان شاہد خان آفریدی نے ٹی 10 لیگ کیلئے لاہور قلندرز کی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے جو اس لیگ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق ابوظہبی ٹی 10 لیگ کی انتظامیہ اور لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ جب میں نے پہلی مرتبہ یہ سنا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم ٹی 10 لیگ کھیلنے جا رہی ہے تو مجھے بہت خوشی ہوئی کیونکہ یہ میرے انداز کی کرکٹ ہے اور مکمل مکمل انٹرٹینمنٹ ہے۔

ٹی 10 لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا میدان شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں سجے گا جس کی تیاریاں عروج پر ہیں اور مداح اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو چھکوں اور چوکوں کی برسات کرتے دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔

(جاری ہے)

|شاہد آفریدی نے قومی ٹیم اور مصباح الحق سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستانی ٹیم میں اس وقت بابراعظم واحد کھلاڑی ہیں جو مستقبل مزاجی سے کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

شاداب خان سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے اور وہ مستقبل میں ون ڈے کرکٹ کا بہترین آل را?نڈر بنے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ 9عمر اکمل اور احمد شہزاد پر بھی محنت کر رہے ہیں اور انہیں واپس ٹیم میں لانا چاہتے ہیں، مصباح الحق پر بطور چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔