سیالکوٹ میں واقع معروف نجی ہسپتال میں دورانِ علاج نوجوان چل بسا

مشتعل طلبا کی ہسپتال میں شدید توڑ پھوڑ، اس سے پہلے بھی اسلام سنٹر ہسپتال میں متعدد افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 24 ستمبر 2019 17:14

سیالکوٹ میں واقع معروف نجی ہسپتال میں دورانِ علاج نوجوان چل بسا
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،24 ستمبر 2019، نمائندہ خصوصی،رحمان یوسف) سیا لکوٹ کمشنر روڈ پر ایک نجی ہسپتال میں دوران آپریشن ڈاکٹروں کی غفلت سے 20 سالہ نوجوان چل بسا۔ تفصیلات کے مطابق خرم رشید نامی نوجوان ناک کے آپریشن کے سلسلے میں نجی اسپتال لایا گیا تھا۔جو مبینہ طور پر ڈاکٹروں کی غفلت سے جاں بحق ہو گیا۔ جس کی ہلاکت پرمظاہرین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔

مرحوم نوجوان کے ساتھی مشتعل طلباء نے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی اور بلڈنگ کے بہت سے شیشے بھی توڑ ڈالے۔

(جاری ہے)

جبکہ نوجوان کا علاج کرنے والے ڈاکٹر اسپتال سے غائب ہو گئے۔ یادرہے کہ اس سے پہلے بھی کمشنر روڈ پر واقع اسلام سنٹر ہسپتال میں متعدد افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے جبکہ بااثر ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹروں اور مالکان کے خلاف کوئی بھی کارروائی عمل میں نہیں لاجاسکی ہے اور نہ ہسپتال انتظامیہ نے قانونی کارروائی کی۔ پولیس بھی ہنگامہ آرائی کے دوران موقع پر تاخیر سے پہنچی۔ بعد ازاں DSP تھانہ کوتوالی اور تھانہ سول لائن کی امدادی پولیس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ نجی اسپتالوں میں غیر معیاری ادویات اور سہولتوں کا فقدان ہونے کی وجہ سے انسانی زندگیوں کو نقصان پہنچتا ہے۔

سیالکوٹ میں واقع معروف نجی ہسپتال میں دورانِ علاج نوجوان چل بسا