ڈسکہ،اغوا کے دو مختلف واقعات میں ملزمان نے نوجوان اور خاتون کواغوا کرلیا

جمعرات 26 ستمبر 2019 19:43

ڈسکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2019ء) اغوا کے دو مختلف واقعات میں 13افراد نے نوجوان اور خاتون کواغوا کرلیا تھانہ سٹی کے علاقہ ماڈل ٹائون کے محمد زاہد ریاض چیمہ کی بیوی کو ملزمان ریاض ‘شوکت ‘اختر اور تین نامعلوم نے اغوا کرلیا جبکہ تھانہ صدر کے علاقہ مندرانوالہ کے سجاد حسین ایڈووکیٹ اپنے بھائی شہباز حسین کے ہمراہ موٹرسائیکل پرگھر کی طرف جارہے تھے کہ ان کو راستے میں پہلے سے موجود ملزمان ذیشان ‘شاہد اور پانچ نامعلوم نے روک لیا اور نوجوان شہباز حسین کو زبردستی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر اغوا کرکے لے گئے اور نوجوان کو تشد دکانشانہ بناتے رہے اور ساتھ ہی نوجوان سے سادہ اشٹام پیپر پر انگوٹھے بھی لگوا لیے نوجوان کی حالت غیر ہونے پر ملزمان نوجوان کو آدمکے چیمہ سڑک پر پھینک پر فرارہوگئے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔