پارٹی کارکن ہمارا اثاثہ ہیں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کارکنوں کا ساتھ دیا،راجہ پرویزاشرف

مجھے امید ہے کہ تمام عہدیداران پارٹی کو یونین کونسل سطح پر فعال بنانے میں اپنا بھر پورر کر دار کرتے رہیں گے،سابق وزیراعظم/ رہنما پاکستان پیپلز پارٹی

جمعہ 27 ستمبر 2019 22:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پارٹی کارکن ہمارا اثاثہ ہیں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کارکنوں کا ساتھ دیا ہمیشہ کارکنوں کا خیال رکھا کسی صورت میں کارکنوں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے پارٹی کو فعال بنانے میں راجہ منصور اختر نے جو کر دار ادا کیا ہے وہ لائق تحسین ہے انہوںنے تمام اعہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ تمام عہدیداران پارٹی کو یونین کونسل سطح پر فعال بنانے میں اپنا بھر پورر کر دار کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوںنے پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل راولپنڈی کے زیر اہتمام نوٹیفییکشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈویثرنل صدر سردار سلیم حیدر، ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود، ڈویثرنل؛ جنرل سیکرٹری خرم پرویز راجہ، تحصیل صدر راجہ منصور اختر اور دیگر بھی موجود تھے بعد ازاں راجہ پرویز اشرف اور تحصیل صدر راجہ منصور اختر نے ڈویثرنل صدر اور ضلعی صدر کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن تقسیم کئے ان عہدیداران میں نائب صدور بشارت بھٹی،اسفند یا راجہ، بلال فیض، اقبال ختک، راجہ سجاد سکندر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عادل شفیق ، سیکرٹری اطلاعات شاہد بشیر اعوان، راجہ نوید اختر سیکرٹری ریکارڈ سلطان شبیر کیانی،راجہ ظہیر محمودڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن، آفس سیکرٹری سعد اللہ کو نوٹیفیکیشن دئے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل صدر راجہ منصور اختر نے راجہ پرویز اشرف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی عوام میں مقبول ترین ضماعت ہے پاکستان کے عوام میں مقبول ترین سیاسی قیادت اسوقت بلاول بھٹو زرداری ہیں بلاول بھٹو ملک و قوم کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں وہ ہر فورم پر پاکستان اور عوام کی مشکلات کو زیر بحث لاتے ہیں انہوںنے تمام عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ جس طرح پہلے محنت کی ہے اسی طرح ہم سب مل کر یونین کونسل لیول پر پارٹی کو فعال بنانے کیلئے دن رات کو شاں رہیں گے۔