یوم دفاع پاکستان SSBکپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا دوبارہ آغاز 2اکتوبر سے ہوگا

اتوار 29 ستمبر 2019 18:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2019ء) پاکستان سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر جاری "یوم دفاع پاکستان SSBکپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ "جو کہ کراچی میں مسلسل بارش کی وجہ سے روک دیا گیا تھا اب دوبارہ یہ ٹورنامنٹ 2اکتوبر سے منعقد ہوگا ،تمام ٹیمیں میچوں کا نیا شیڈول ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری طارق حسین سے یکم اکتوبر تک حاصل کرسکتے ہیں ۔