گیم باکس : پاکستانی نوجوانوں کا نیا پسندیدہ ڈیجیٹل پلے گراؤنڈ

عالمی سطح پر 10 میں سے چار افراد کہتے ہیں کہ انہیں ویڈیو گیمز مین دلچسپی ہے اور اس مقصد کے لئے سمارٹ فونز ان کے لئے سب سے زیادہ مقبول گیمنگ ڈیوائس ہیں۔ آج گیمنگ دنیا کی پسندیدہ ترین تفریح بن کر ابھری ہیں اور اس انڈسٹری نے گزشتہ سال ٹی وی، میوزک اور موویز سے زیادہ آمدن حاصل کی ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 1 اکتوبر 2019 15:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اکتوبر2019ء) عالمی سطح پر 10 میں سے چار افراد کہتے ہیں کہ انہیں ویڈیو گیمز مین دلچسپی ہے اور اس مقصد کے لئے سمارٹ فونز ان کے لئے سب سے زیادہ مقبول گیمنگ ڈیوائس ہیں۔ آج گیمنگ دنیا کی پسندیدہ ترین تفریح بن کر ابھری ہیں اور اس انڈسٹری نے گزشتہ سال ٹی وی، میوزک اور موویز سے زیادہ آمدن حاصل کی ہے۔ تفریح کی مرکزیت حاصل کرتے ہوئے گیمنگ انڈسٹری کھیل میں دلچسپی رکھنے والے تمام نئے طبقات کی قیادت کر رہی ہے اور دنیا بھر کے گیم ڈویلپرز کے لئے نئی راہیں کھول رہی ہے۔


 مزید برآں موبائل گیمنگ کو ناقابل یقین عروج ملنے سے گیمنگ کا شعبہ انتہائی شوقین لوگوں کے بعد اب عام دلچسپی رکھنے والوں کے لئے بھی کھل گیا ہے جو اس کی ٹیکنالوجی کی بدولت ممکن ہوا۔

(جاری ہے)

موبائل ہارڈ ویئر جو پہلے گیمنگ تک محدود تھا اب مزید تیز ہو گیا ہے جس کے ساتھ گیم ڈویلپمنٹ اور انہیں کھیلنے والوں کی توقعات میں بھی نمایاں تبدیلی آئی ہے۔

ایسی خصوصیات کے ساتھ اب یہ عجیب نہیں کہ موبائل گیمنگ عالمی ویڈیو مارکیٹ کا 40 فیصد بڑے حصہ پر کیوں مشتمل ہے، یہ 2020ء تک 50 فیصد بڑھنے کی توقع ہے۔
پاکستان میں بھی سافٹ ویئر کی انڈسٹری مسلسل ترقی کر رہی ہے اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) نے سافٹ ویئر شعبہ کے کل حجم کا تخمینہ تقریباً 6.5 ارب ڈالر لگایا ہے جو آئندہ پانچ سالوں میں کم از کم 3.5 فیصد بڑھنے کی توقع ہے۔

گیمنگ مقامی سافٹ ویئر انڈسٹری میں ایک کلیدی عنصر اور کردار کے طور پر ابھری ہے اور کچھ اچھی گیم ڈویلپمنٹ کمپنیاں سامنے آئی ہیں۔ دنیا کی یہ نئی پسندیدہ تفریح کچھ نئے چیلنجز بھی لائی ہے بالخصوص پاکستان جیسی ترقی پذیر مارکیٹوں میں غیر ذمہ دار نوجوانوں کے لئے چیلنجز پیدا ہوئے ہیں۔ ٹیلی نار پاکستان کا گیمنگ پلیٹ فارم گیم باکس ان چیلنجز کو موثر طریقے سے حل کر رہا ہے۔


مسائل سے دوچار لوگوں کے لئے محفوظ گیمنگ تجربہ
ویڈیو گیمز تمام عمر کے افراد میں مقبول ہیں لیکن یہ بچوں اور نوجوانوں کو دیگر کی نسبت زیادہ راغب کرتی ہیں۔ اگرچہ 55 سے 64 سال کی عمر کے مرد و خواتین دونوں کے لئے گیمنگ دلچسپی کا باعث ہیں لیکن یہ 16 سے 24 سال کی عمر کے نوجوان لڑکوں میں زیادہ مقبول ہیں۔ کمسن بچے بھی ویڈیو گیمز میں دلچسپی رکھتے ہیں جو ان گیمز کے کچھ مواد سے متاثر ہوتے ہیں جیسا کہ بعض اشتہارات ان کے لئے غیر مناسب ہو سکتے ہیں۔


ٹیلی نار گیم باکس اس مسئلہ کو بچوں کی مقبول ترین گیمز کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر اور انہیں اشتہارات و قابل اعتراض مواد سے پاک بنا کر حل کرتا ہے۔ تمام عمر کے بچے گیم باکس میں موجود مقبول گیمز کی طویل فہرست سے اپنی پسندیدہ گیمز کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ گیم باکس میں بھرپور تفریح کی حامل اور محفوظ گیمز دستیاب ہیں۔ یہ والدین کی تسلی کا باعث بھی ہے جو اپنے بچوں کو گیم باکس سے پراعتماد ماحول کے ساتھ گیمز کھیلنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔

”گیم باکس کڈز“ کے نئے ورژن کے ساتھ کمسن بچوں کے لئے پہلے سے زیادہ محفوظ گیمز پیش کی جائیں گی۔ اب بچوں کی طرح ان کے والدین بھی زیادہ پرجوش ہوں گے کیونکہ اب انہیں بزنس کال، ڈنر اور وقفہ کے لئے اضافی وقت میسر ہو سکے گا کیونکہ اب ان کے بچوں کو 100 فیصد محفوظ اور سمارٹ تفریح دستیاب ہوگی۔
وسیع گیمنگ مواد تک رسائی کے لئے سستی سبسکرپشن
ویڈیو گیم کے پلیئرز کے لئے یہ غیر معمولی بات نہیں کہ وہ گیم کے درمیان میں اٹک جانے سے تنگی محسوس کرتے ہیں اور انہیں لیول کو بڑھانے کے لئے ایپلی کیشن کے اندر خریداری کے لئے کریڈت/ڈیبٹ کارڈ کی ضرورت پڑتی ہے۔

خاص طور پر پاکستان میں جہاں ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈز تک رسائی موبائل مارکیٹ کے بڑے حجم سے مطابقت نہیں رکھتی، نوجوانوں کے لئے آن لائن ڈیجیٹل مواد کی خریداری مشکل ہے۔
گیم باکس کا منفرد رینٹل ماڈل اس چیلنج کا موثر حل پیش کرتا ہے۔ صارفین 5 روپے یومیہ یا 30 روپے ہفتہ وار کی ارزاں نرخ کے ساتھ گیم باکس میں بھرپور اور وسیع گیمنگ کانٹینٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

یومیہ یا ہفتہ وار کم لاگت کی سبسکرپشن سے بچے 700 سے زائد فل ورژن گیمز اشتہارات سے پاک اور ایپلی کیشن کے اندر کسی خریداری کے بغیر کھیل سکتے ہیں۔ گیم باکس پہلے سے ان لاک تمام لیولز کے ساتھ نوجوان صارفین کو بلا تعطل گیمنگ تجربہ فراہم کرتا ہے۔
لوکل گیم ڈویلپمنٹ مارکیٹ میں اضافہ
پاکستان میں گیم ڈویلپمنٹ کے شعبہ میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن اس شعبہ میں جو سب سے بڑا چیلنج درپیش ہے وہ ان کی مصنوعات کی عدم دریافت ہے۔

پلے اسٹور یا ایپ اسٹور جیسی بڑے ایپ اسٹور میں سخت مقابلہ ہوتا ہے اور گیمنگ میں شروعات کرنے والوں کو اپنی شناخت بنانے کے لئے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ ان موبائل ایپ مارکیٹ پلیسز میں اپنی رینکنگ میں بہتری کے لئے وسائل کی کمی بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔
گیم باکس نئے اور نوجوان گیم ڈویلپرز کی تلاش اور مواقع کے ساتھ اس مسئلہ کا حل پیش کرتا ہے۔

یہ پلیٹ فارم نئے ڈویلپرز کو اپنی گیمنگ مصنوعات جائزہ کے لئے پیش کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور انہیں گیم باکس میں شامل کرنے اور کامیابی کا سفر شروع کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ مزید برآں گیم باکس کی فہرست میں شامل نئی گیمنگ ایپس پر بھی پیسے دیئے جاتے ہیں، ہر ڈاؤن لوڈ پر ڈویلپر کو کچھ منافع ضرور ملتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم ڈویلپرز کو مقامی اسٹوری لائنز پر گیمز تیار کرنے کی حوصلہ افزائی بھی کرتا ہے جس سے نوجوان بہتر طور پر منسلک ہو سکتے ہیں اور نتیجتاً مقامی مارکیٹ وسعت اختیار کر سکتی ہے۔ اس سے مقامی گیم ڈویلپمنٹ کی مارکیٹ کو فروغ ملتا ہے اور ڈویلپرز کو شروعات کا پلیٹ فارم میسر آتا ہے جہاں سے ان کے ہنر کو مقامی اور عالمی سطح پر متعارف کرایا جا سکتا ہے۔