Live Updates

بھارتی فوج نے پاکستان سے آج تک مار ہی کھائی ہے: گگن دیپ بخشی

اگر پاکستان نہ ہوتا تو بھارتی فوج کی ایسی کی تیسی ہو جانی تھی،شکر ہے پاکستان کا کہ اس نے ہمیں لڑنا سکھایا : بھارتی فوج کے سابق جنرل کا اعتراف

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 2 اکتوبر 2019 23:09

بھارتی فوج نے پاکستان سے آج تک مار ہی کھائی ہے: گگن دیپ بخشی
نئی دہلی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02اکتوبر 2019ء) بھارتی فوج کے سابق جنرل گگن دیپ بخشی نے اعتراف کیا ہے کہ بھارتی فوج نے پاکستان سے آج تک مار ہی کھائی ہے۔ میجر جنرل ریٹائرڈ میجر جنرل گگن دیپ بخشی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان نہ ہوتا تو بھارتی فوج کی ایسی کی تیسی ہو جانی تھی،شکر ہے پاکستان کا کہ اس نے ہمیں لڑنا سکھایا۔

انہوں نے کہا کہ گاندھی واد نے بھارتی فوج کو ختم کر دینا تھا اور اگر پاکستان بھارتی فوج کی بار بار مار نہ لگاتا تو بھارتی فوج کبھی لڑنا نہ سیکھ سکتی تھی اور ایسے میں پاکستانی تینک نئی دہلی میں آکر نمازیں پرھ رہے ہوتے۔ 
 
انہوں نے کہا کہ 1963میں چینی فوج نے بھی بھارت کی بہت مار لگائی اور اس وجہ سے بھی بھارتی فوج نے لڑنا سیکھا ورنہ تو یہ فوج ختم ہو جاتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کا شکر ہے کہ اسنے ہمیں لرنا سکھایا ورنہ تو 65کی جنگ میں ہم امریکہ کی طرف دیکھ رہے تھے کہ جہاز دے دو، توپیں دے دو اور وہ ہمیں کہہ رہے تھے کہ تمہاری فضائیہ کدھر ہے۔ گگن دیپ بخشی نے کہا کہ بھارتی فوج پاکستانی فوج کے بغیر لڑنا نہین سیکھ سکتی تھی۔ بھارتی فوجی جنرل کے اس اعتراف کے بعد بھارتی فوج کے حالات کھل کر سامنے آگئے ہیں اور یہ بھی کہا جا رپہا ہے کہ بھارتی فوج آج بھی لڑنا نہیں سیکھ سکی ورنہ 27فروری کو اس کے دو جہاز نہ گرائے جاتے۔

یاد رہے کہ 27فروری کو پاکستان نے بھارت کے دو طیارے مار گرائے تھے اور ایک بھارتی پائلٹ بھی گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد حالات مزید کشیدہ ہو گئے تھے اور 27فروری کی رات بھارت کے کسی بھی حملے سے بچنے کے لیے کراچی، لاہور اور جنوبی پنجاب میں بلیک آؤٹ کروا دیا گیا تھا۔ بعد میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے بھی قوم سے خطاب کے دوران بتایا تھا کہ انہیں اطلاعات ملی تھیں کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرنا چاہتا تھا لیکن انہوں نے بھارت کو پیغام پہنچا دیا تھا کہ پاکستان تین گنا طاقت سے حملے کا جواب دے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات