وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے مختلف اضلاع کے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات
3گھنٹے طویل ملاقات میں اراکین نے حلقوں کے مسائل ،ترقیاتی منصوبوں اورفلاح عامہ کے پروگرام کے بارے آگاہ کیا اراکین قومی اسمبلی کے ساتھ ہر سطح پر رابطے بڑھائے جائیںگے،مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریںگے‘سردار عثمان بزدار افسروں کے تقرر و تبادلے صرف میرٹ پر ہوںگے،عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے افسروں کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں
جمعرات 3 اکتوبر 2019 20:30
(جاری ہے)
اراکین قومی اسمبلی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریںگے۔اراکین قومی اسمبلی کے حلقوں میں بھی فلاح عامہ کے منصوبوں کے عملدرآمدہوگا۔
ترقیاتی منصوبوںکیلئے اراکین قومی اسمبلی سے مشاورت کی جائے گی۔سرکاری افسروں کے تقرر و تبادلے صرف اور صرف میرٹ پر ہوںگے۔عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے افسروں کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔جہاں فرائض سے غفلت کی شکایت ملتی ہے فوری ایکشن لیتا ہوں ۔وسائل میں رہتے ہوئے اراکین اسمبلی کے مسائل کے حل میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔انہوںنے کہا کہ جنوبی پنجاب میں سیکرٹریٹ کے قیام سے متعلق امور جلد طے کرلیے جائیںگے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے انتظامی طورپر تیاریاں مکمل ہیںاوراس مقصد کے لئے فنڈز بھی مختص کردیئے ہیں۔جنوبی پنجاب کے لئے مختص بجٹ کو رنگ فینسنگ کرکے ہمیشہ کیلئے محفوظ کردیاگیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے ملتان میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے شعبے میں بے ضابطگیوںکی تحقیقات وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم سے کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ اس ضمن میں حقائق منظر عام پر لائے جائیںگے اورمتعلقہ افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔انہوںنے کہا کہ نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کے تحت دیہی سڑکوں کی تعمیرومرمت کا بڑا پروگرام شروع کیا ہے ۔ہرحلقے میں سڑکوں کی تعمیرو مرمت کی جائے گی۔اس پروگرام کا پہلا مرحلہ دسمبر تک مکمل ہوگا۔اگلے مرحلے میں مزید1500کلومیٹر دیہی سڑکوں کی تعمیرومرمت ہوگی۔یہ پروگرام پورے پانچ سال چلے گا۔ نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کے تحت صوبے کے دیہات میں ہر سال تین ہزار کلو میٹر سڑکوں کی تعمیرو مرمت ہوگی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب بدل رہا ہے ،اربو ں روپے کے ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں ۔اراکین اسمبلی کے لئے وزیراعلیٰ آفس کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں ۔ ۔ترقیاتی منصوبوں میں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی۔اراکین قومی اسمبلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب کو وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے بہت امیدیں وابستہ ہیں اور عثمان بزدار کی وزارت اعلیٰ ہمارے لئے حوصلے کا باعث ہی-ملاقات کرنے والے اراکین قومی اسمبلی میں نصراللہ دریشک،نواب شیر وسیر،ملک محمد عامر ڈوگر،احمدحسین دہیڑ،حاجی امتیاز احمد چوہدری، چوہدری شوکت علی بھٹی، مہر غلام محمد لالی، سید مبین احمد، مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی، مخدوم سید فیض الحسن شاہ، راحت امان اللہ بھٹی، ملک کرامت علی کھوکھر، ملک عمر اسلم خان، ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ، محمد ابراہیم خان، ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ، چوہدری عامر سلطان چیمہ اوردیگر شامل تھے۔چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹریز مواصلات و تعمیرات، سپیشلائز ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن،منصوبہ بندی و ترقیات، لوکل گورنمنٹ، ہائوسنگ، آبپاشی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.