بچوں کے والدین کنڈرگارٹن کے اس استاد کو بھی چہرے مہرے کی وجہ سے بچہ ہی سمجھتے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 4 اکتوبر 2019 23:44

بچوں کے والدین کنڈرگارٹن  کے اس  استاد کو  بھی چہرے مہرے کی وجہ سے بچہ ..

فلپائن سے تعلق رکھنے والے ایک سکول میں کنڈرگارٹن کے استاد ایان  فرانسس  مینگا  دیکھنے میں سکول کے ہی طالب علم دکھائی دیتے ہیں۔ اصل میں اُن کا چہرہ اُن کے قد کے برعکس بالکل بچوں جیسا ہے۔  اگر وہ بچوں کے ساتھ کھڑے ہوں تو یوں ہی لگتا ہے کہ جیسے چھوٹے بچوں میں کوئی بڑے قد کا بچہ کھڑا ہے۔
فلپائن کے صوبے  بولاکان کے   شہر سان خوسے دیل مونتے سے تعلق رکھنے والے ایان بچپن سے ہی اپنی اصل عمر سے چھوٹے دکھائی دیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مڈل سکول میں جب دوسرے بچوں کی مونچھیں آنی شروع ہو گئی تھیں، وہ سب سے چھوٹے دکھائی دیتے تھے۔ایان نے بتایا کہ بچوں جیسی شکل ہونے کے باوجود اُن کے سکول اور کلاس کے ساتھیوں نے کبھی بھی اُن کا مذاق نہیں اڑایا۔انہیں کبھی نہیں لگا کہ انہیں ڈاکٹر کے پاس جا کر  کم عمر دکھائی دینے کی وجہ پوچھنی چاہیے۔

(جاری ہے)


ایان کا خیال ہے کہ اُن کے کم عمر دکھائی دینے کی وجہ صرف یہ ہے کہ وہ بچپن میں کافی بیمار رہے ہیں تاہم انہوں نے اپنی بیماری پر قابو پا لیا تھا۔


ایان اپنے سکول میں کے جی اور گریڈ 2 کلاسز کے انچارج ہیں۔ سکول کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایان بچوں سے محبت کرتے ہیں اور اپنی شکل کی وجہ سے بھی اس کے لیے موزوں ہیں۔
ایان نےبتایا کہ اُن کی کلاس  کے بہت سے بچے انہیں اپنا  بڑا بھائی سمجھتے ہیں۔ تاہم ایان اپنی عمر سے بڑا دکھائی دینے کے لیے  کھلے کپڑے اور سخت لیدر کے جوتے پہنتے ہیں۔ 


بچوں کے والدین کنڈرگارٹن  کے اس  استاد کو  بھی چہرے مہرے کی وجہ سے بچہ ..

متعلقہ عنوان :