ڈریپ نے ادویات سازی کے معائنوں کے لیے 20 انسپکٹرز نامزد کردئیے ،ترجمان ڈریپ

ادویات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ڈریپ نے رائج العمل بین الاقوامی معیارات اپنائے ہیں،ترجمان ڈریپ

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 13:05

ڈریپ نے ادویات سازی کے معائنوں کے لیے 20 انسپکٹرز نامزد کردئیے ،ترجمان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2019ء) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی ہدایت پرڈریپ کا ادویات ساز اداروں کے معائنہ کا منصوبہ،ڈریپ نے ادویات سازی کے معائنوں کے لیے 20 انسپکٹرز نامزد کردئیے ۔

(جاری ہے)

ترجمان ڈریپ کے مطابق ڈریپ ادویات سازی میں بہتری اور اچھے عمل کو یقینی بنائے گا ،ادویات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ڈریپ نے رائج العمل بین الاقوامی معیارات اپنائے ہیں۔

ترجمان ڈریپ کے مطابق گڈمینو فیکچر نگ پریکٹسز کی یکسانیت سے مارکیٹ میں ادویات پر ریگو لیٹر ادارے اور عوام الناس کا اعتماد بڑھے گا ۔ترجمان ڈریپ کے مطابق گڈمینو فیکچر نگ پریکٹسز یقینی بنانے سے دوائی کے محفوظ ہونے اور معیار پر اعتماد میں اضافہ ہو گا ۔ترجمان ڈریپ نے کہاکہ تربیت یافتہ انسپکٹرز ادویات ساز اداروں میں مصنوعات کی تیاری کے عمل کا معائنہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :