دہشتگردوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کیخلاف مقدمے میں ڈاکٹر عاصم اور رف صدیقی کی عدم حاضری کے باعث سماعت ملتوی

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 16:19

دہشتگردوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کیخلاف مقدمے میں ڈاکٹر عاصم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2019ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دہشتگردوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کیخلاف مقدمے میں ڈاکٹر عاصم اور رف صدیقی کی عدم حاضری کے باعث سماعت ملتوی کردی۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو دہشتگردوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کیخلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔ مئیر کراچی وسیم اختر ، پی ایس پی صدر انیس قائمخانی،عثمان معظم عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل رینجرز ساجد محبوب شیخ، مدعی مقدمہ عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عاصم اور رف صدیقی کی عدم حاضری کے باعث کارروائی نہ ہوسکی۔ ڈاکٹر عاصم علاج کی غرض سے بیرون ملک جبکہ روف صدیقی عمرے کی ادائیگی کے لئے گئے ہوئے ہیں۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔ آج کیس کے مدعی مقدمہ کا بیان قلمبند ہونا تھا۔ گذشتہ سماعت پر ڈپٹی میڈیکل ڈائریکٹر ضیا الدین اسپتال یوسف ستار کا بیان قلمبند کرنے والے مجسٹریٹ کا بیان قلمبند کیا گیا تھا۔ مقدمے میں ڈاکٹر عاصم، وسیم اختر، انیس قائمخانی، روف صدیقی، قادر پٹیل، عثمان معظم نامزد ہیں۔ مقدمے میں مرحوم رہنما ایم کیو ایم سلیم شہزاد بھی نامزد تھے۔