پاک سری لنکا میچ ،میٹرو بس سروس معطل رہی

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 21:12

پاک سری لنکا میچ ،میٹرو بس سروس معطل رہی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2019ء) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹونٹی میچ کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات کے تناظر میں میٹرو بس سروس معطل رکھی گئی ۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کی جانب سے گجومتہ سے شاہدرہ تک چلنے والی میٹرو بس سروس کو جزوی طو رپر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھالیکن بعد ازاں اسے مکمل بند رکھنے کا فیصلہ کر دیا گیا اوربسیں ڈپو میں کھڑی کر دی گئیں۔ میٹرو بس سروس معطل ہونے کی وجہ سے شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔