
روشنی میں سونے کی وجہ سے 7 سالہ بچی بالغ ہوگئی
امین اکبر
اتوار 6 اکتوبر 2019
23:40

7 سال کی عمر میں ڈینڈن (فرضی نام) کا قد 1.20 میٹر ہے۔ڈینڈن کا قد صرف ایک سال میں 10 سینٹی میٹر بڑھا تھا، جس نے ان کی ماں کو بھی حیران کر دیا۔ایک دن ڈینڈن کی ماں انہیں نہلا رہی تھی کہ انہوں نے اپنی بیٹی میں بلوغت کے آثار دیکھے۔ وہ اپنی سات سالہ بیٹی کو ہسپتال لے گئی تو انہیں معلوم ہوا کہ اُن کی بیٹی بلوغت کی عمومی عمر سے تین سال پہلے ہی بالغ ہو چکی ہے۔
معائنے کے دوران ڈاکٹروں کو پتا چلا کہ ڈینڈن کی ہڈیوں کا ڈھانچہ 10 سالہ لڑکی کے جیسا ہے۔
(جاری ہے)
ڈینڈن کی ماں نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ انہوں نے تو کبھی اپنی بیٹی کو تلی ہوئی اشیا، سپلیمنٹ یا سوفٹ ڈرنکس بھی پینے کے لیے نہیں دی۔
انہوں نے ڈاکٹروں سے اپنی بیٹی کی جلد بلوغت کی وجہ پوچھی تو ڈاکٹر بھی کوئی واضح جواب نہیں دے سکے تاہم ڈاکٹروں نے جب ڈینڈن کے طرز زندگی کے بارے میں پوچھا تو انہیں معلوم ہوا کہ وہ تین سالوں سے رات کو روشنی میں سوتی ہے۔بظاہر ایسا لگتا ہے کہ میلاٹونن (ایک ہارمون) بچوں میں رات کے وقت زیادہ پیدا ہوتا ہے لیکن روشنی اس ہارمون کی پیداوار کو کم اور بعض دفعہ روک دیتی ہے۔ڈاکٹروں نے تفصیلی تجزیے کے بعد اندازہ لگایا کہ ڈینڈن کی جلد بلوغت کی بڑی وجوہات میں رات کے وقت روشنی میں سونا بھی ہو سکتا ہے۔تحقیق سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ میلاٹونن کی زیادہ مقدار جنسی بلوغت کی رفتار کو کم کر دیتی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
برطانوی خاتون کی پُراسرارموت، دل غائب ہونے کا انکشاف
-
بہار میں انوکھا واقعہ، دلہا شادی کے منڈپ سے اغوا
-
صرف 0.103 سیکنڈ ‘روبوٹ نے کم ترین وقت میں روبک کیوب حل کرکے نیا ریکارڈ قائم کرلیا
-
امریکی خاتون نے 25 منٹ تک بالوں سے لٹک کر دس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
-
برطانوی شہری نے فائرفائٹرزکو ’اِن-ایکشن‘ دیکھنے کیلئے اپنے گھرکو آگ لگادی
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.