کمشنر کراچی افتخار شالوانی کا ایکسپو سینٹر میں منعقدہ تین روز ہ پاکستان ٹریول مارٹ2019 کی نمائش کا دورہ

منگل 8 اکتوبر 2019 23:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2019ء) کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے ایکسپو سینٹر مین منعقدہ تین روز ہ پاکستان ٹریول مارٹ2019 کی نمائش کا دورہ کیا وہا ں پر منتطمین نے انکا استقبال کیا۔ انہیں تیسری پاکستان ٹریول مارٹ 2019 کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی او بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی مختلف ممالک کے مندوبین جن مٰیں ھوٹل، ریسٹورنٹس، ٹریول ایجنسیز، پروڈکٹ آپریٹرز، اور ٹورزم ایسوسیشن کے نمائندے نمائش مٰین شرکت کررہے ہیں مختلد ممالک کے سیاح بھی شریک ہورہے ہیں۔

جو اپنی اپنے ممالک کی سیاحت کے فروغ کیلیے پاکستان سے وفود کا تبادلہ کرینگے۔ پاکستانی بڑی تعداد میں باھر جاکر سیر وتفریح کرتے ہیں اور ان ممالک کی زر مبادلہ میں اضافہ کا باعث بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی ظرح پاکستان بھی دیگر ممالک کی توجہ کیلیے اپنی مصنوعات و سیاحت کے فروغ کیلیے مختلف اقدامات اور نمائشوں کا انعقاد کرتا ہے۔کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے پاکستان ٹریول مارٹ 2019 کے مختلف اسٹالز کا تفصیلی معائنہ کیا اور ہرایک اسٹال پر منتظمین کو پاکستان خصوصا کراچی ممیں اس نمائش میں ہرسال شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ، اس نمائش کے انعقاد کو سراھتے ہوئے کہا کہ پرامن اور سازگار ماحول کی وجہ سے ایسی نمائشوں کا انعقاد خوش آئند اور قابل تعریف احسن اقدام ہے حکومت سندھ کی کوششوں سے کراچی شہر اور پاکستان کے پر فضا حالات غیر ملکیوں کیلیے صحت مند اور حوصلہ افزا ہین جن سے پاکستان ا ور دیگر ممالک کے درمیان بھائی چارے، ثقافت و سیاحت، کے فروغ اور دوستی و باھمی تعلاقات میں مزید ترقی اور مضبوطی پید اہوگی اور ٹھوس رشتے پروان چڑھینگے۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے مختلف ممالک کے نمائندوں کو دعوت دی کی وہ شہر کراچی کی ترقی و خوبصورتی میں تعاون کا خیرمقدم کرینگے اور پاکستان و کراچی میں انہیں مکمل تعان و مدد فرام کرنے کی یقین دھانی کرائی۔سید محمد علی ہمدانی چیف ایگزیکیٹو افسر لینڈ مارک کیونیکیشن، عبدالجبار راٹھوڑ عدنان سور اور دیگر نے بریفنگ دی۔کمشنر کراچی نے انڈونیشیا، ملائشیا، سعودیہ ، آذربائیجان، کویت، تھائی لینڈ، اجمان، ترکش، جاپان ، سندھ ٹورزم، گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ اور ڈریم ورلڈ اور یو ایس ایڈ اور مختلف مشہور ہوٹلز کے اسٹالز کا بھی دورہ و معائنہ کیا۔

یہ نمائش پاکستان ٹورزم، محکمہ ٹقافت و سیاحت سندھ اور لینڈ مارک کمیونیکشن کے باھمی تعاون سے منعقد کی جاررہی ہے اور 8 سے 10 اکتوبر 2019 تک جاری رہیگی۔ #