الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس فنون کے 14شعبوں میں نوجوانوں کو تعلیم وتربیت فراہم کرنے میں مصروف عمل

الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس پاکستان کے تاریخی ادارے کے حیثیت اختیار کرچکا ہے‘ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اطہر علی خان

بدھ 9 اکتوبر 2019 16:04

الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس فنون کے 14شعبوں میں نوجوانوں کو تعلیم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2019ء) لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس ،مال اور کلچرل کمپلیکس پر نوجوان طلبہ و طالبات کو فنون لطیفہ کی تعلیم و تربیت فراہم کر رہی ہے۔یہ اپنی نوعیت کا واحد ادارہ ہے جو تکنیکی و فنی طور پر نوجوانوں کو عملی میدان کے تقاضوں کے عین مطابق تیار کر رہا ہے۔

الحمرا اکیڈ می میں پینٹنگ ، ڈرائنگ اور مجسمہ سازی میں سو سے زائد بچے مستفید ہو رہے ہیں۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے اس حوالے سے بتایا کہ ہمارے نوجوان مصوری کے شعبے میں بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں، ان کے ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لئے الحمرا اکیڈ می آف پرفارمنگ آرٹس اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، یہ اپنی نوعیت کا واحد ادارہ ہے جہاں کا ماحول آرٹ کے فضاء سے لبریز ہے، پینٹنگ ، سکلپچر ، ڈرائنگ میں نوجوانوں کو ماہر اساتذہ تربیت فراہم کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ ان نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لئے باقاعدہ ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے، یہاں سے تربیت یافتہ نوجوان ملک بھر میں اپنے کام کی نمائشوں منعقد کر رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس فنون کے 14شعبوں میں نوجوانوں کو تعلیم وتربیت فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے، ڈرائنگ ،ووکل ،طبلہ، فلوٹ،گٹار،ڈانس،ہار مونیم، وائلن،ستار،سارنگی،چائلڈ آرٹ،ڈرامہ،کی بورڈ اور مجسمہ سازی میں اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک اساتذہ تربیت فراہم کر رہے ہیں،500نوجوان فنون لطیفہ کے 14شعبوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں،روز بہ روز بڑھتی تعداداس ادارے کی اعلیٰ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے،الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس پاکستان کے تاریخی ادارے کے حیثیت اختیار کرچکا ہے،یہ ادارہ جدید تقاضوں کے معیارکے عین مطابق اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :