ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 9 اکتوبر 2019 15:59

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 اکتوبر 2019ء) : ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور اور گردو نواح میں زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ اسلام آباد،دیر بالا،جہلم اور مالاکنڈ شہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ایپٹ آباد، سوات، مردان ، لوئر دیر، اپر دیر اور چترال میں بھی زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 180 کلو میٹر تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش تھا۔