پورا ملک غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہے،راجہ پرویز اشرف

آزادی مارچ روکنے کیلئے حکومت کے پاس کوئی جواز نہیں ہے عوام دشمن پالیسیوں کے خلا ف احتجاج کرنا اپوزیشن کا جمہوری حق ہے لاک ڈائون اور توڑ پھوڑ کے حق پیپلزپارٹی نہیں ہے پاکستان کے معاشی معالات بہت حد تک بگڑ چکے ہیں سیاسی جماعتوں کا آئینی حق ہے کہ عوام اور ملکی معیشت کو ڈوبنے سے بچائیں ،سابق وزیراعظم

بدھ 9 اکتوبر 2019 22:14

پورا ملک غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہے،راجہ پرویز اشرف
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی مرکزی رہنما وسابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پورا ملک غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہے آزادی مارچ روکنے کیلئے حکومت کے پاس کوئی جواز نہیں ہے عوام دشمن پالیسیوں کے خلا ف احتجاج کرنا اپوزیشن کا جمہوری حق ہے لاک ڈائون اور توڑ پھوڑ کے حق پیپلزپارٹی نہیں ہے پاکستان کے معاشی معالات بہت حد تک بگڑ چکے ہیں سیاسی جماعتوں کا آئینی حق ہے کہ عوام اور ملکی معیشت کو ڈوبنے سے بچائیں چیرمین بلاول بھٹو احتجاج کی حد تک منتفق ہے اگر پیپلزپارٹی سمیت اپوزیشن عوامی ایشوز کیلئے نہ نکلی تو جعلی تبدیلی سرکار ملکی استحکام اور کاروبار زندگی کو مزید تباہی سے دوچار کردے گی تمام آدمی بری طرح معاشی بدحالی کا شکار ہوچکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کے مرکزی صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ ‘ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری محمد طاہر شیخ ‘رائے عابد علی کھرل کے ہمراہ پارٹی ورکروں کے ساتھ لاھور احتساب عدالت میں پیشی کے بعد ملکی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا راجہ پرویز اشرف نیک ہا کہ بے لگام مہنگائی اور نان سٹاپ بیروزگاری سے مزدوری ‘کسانوں اور عام دیہاڑی دار لوگوں کے گھروں میں فاقوں کا راج قائم ہوچکا ہے تاجر برادری معیشت کا پہیہ جام ہونے سے سنگین مالی صورتحال سے دوچا ر ہورہی ہے یہ کیسی تبدیلی سرکار ہے جو عوام اور ملک کی اقتصادی صورتحال کیلئے نیم حکیم والا کام کررہی ہے نااہل کپتا ن کی معاشی ٹیم اور سیاسی حکمت عملی عوام پاکستان کیلئے وبال جان بن چکی ہے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سلیکٹیڈ وزیر اعظم نیازی کو ایل اوسی اور کشمیر بارے بیان دینا نہیں چاہیے تھا مظلوم کشمیری 62دنوں سے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی بے حسی سمیت مسلم حکمرانوں کی بے بسی کا شکار ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے