ایک ہفتے کے اندر اندر سرحدوں پر بڑی گڑ بڑ ہو سکتی ہے

بھارت نے سرحدی علاقوں میں اپنی خصوصی فورسز تعینات کر دی ہیں، حالیہ نقل و حرکت اشارہ کر رہی ہے کہ آئندہ چند روز میں جارحیت کا مظاہرہ کیا جا سکتا ہے: دفاعی تجزیہ کار زید حامد

muhammad ali محمد علی بدھ 9 اکتوبر 2019 21:53

ایک ہفتے کے اندر اندر سرحدوں پر بڑی گڑ بڑ ہو سکتی ہے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2019ء) ایک ہفتے کے اندر اندر سرحدوں پر بڑی گڑ بڑ ہو سکتی ہے، دفاعی تجزیہ کار زید حامد کا کہنا ہے کہ بھارت نے سرحدی علاقوں میں اپنی خصوصی فورسز تعینات کر دی ہیں، حالیہ نقل و حرکت اشارہ کر رہی ہے کہ آئندہ چند روز میں جارحیت کا مظاہرہ کیا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دفاعی تجزیہ کار زید حامد نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑنے کی تمام تیاریاں مکمل کیے بیٹھا ہے۔

زید حامد کا بتانا ہے کہ بھارت نے پاکستان کیساتھ سرحدی علاقوں میں خصوصی فورسز کے دستے تعینات کر دیے ہیں۔

سرحدی علاقوں میں جس خصوصی فورس کو تعینات کیا گیا ہے وہ پہاڑی علاقوں میں جنگی صورتحال کے دوران تعینات کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

زید حامد کا کہنا ہے کہ ایسی فورسز کا سرحدی علاقے میں تعینات کیا جانا واضح اشارہ ہے۔

بھارتی فوج کی جانب سے سرحدی علاقوں میں جس قسم کی نقل و حرکت کی جا رہی ہے، وہ اشارہ ہے کہ بھارت ایک ہفتے کے اندر اندر پاکستان کیخلاف کوئی جارح قدم اٹھا سکتا ہے۔ زید حامد کہتے ہیں کہ اس تمام صورتحال میں پاکستان کو تیار رہنا ہوگا۔ جبکہ واضح رہے کہ پاک فوج بھارت کے ناپاک عزائم سے مکمل طور پر آگاہ ہے۔ پاک فوج گزشتہ 2 ماہ سے مسلسل ہائی الرٹ پر ہے۔

وزیراعظم نے بھارت کے مقبوضہ کشمیر سے متعلق 5 اگست کے اقدام کے بعد پاک فوج کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا تھا۔ پاکستان بھارت پر واضح کر چکا ہے کہ اگر اس نے کسی قسم کی جارحیت دکھانے کی کوشش کی، تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ گزشتہ 2 ماہ کے دوران ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر بھارتی فوج کی جانب سے متعدد مرتبہ اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا گیا اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے بھی گریز نہ کیا گیا۔ بھارتی فوج کی اشتعال انگیز کاروائیوں پر پاک فوج کی جوابی کاروائیوں کے نتیجے میں اب تک کئی بھارتی فوجی جہنم واصل کیے جا چکے ہیں۔