وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری ( ایشیاء پسیفیک) ظہور احمد سے انڈونیشین وزارت سیاسیات، قانون اور سلامتی امور کے وفد کی ملاقات

جمعرات 10 اکتوبر 2019 00:05

اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری ( ایشیاء پسیفیک) ظہور احمد سے جمہوریہ انڈونیشیاء کی وزارت سیاسیات، قانون اور سلامتی امور کے وفد نے آج وزارت امور خارجہ اسلام آباد میں ملاقات کی۔ انڈونیشیاء کا وفد پاکستان اور انڈونیشیاء کے درمیان سلامتی سے متعلق امور پر ابتدائی مذاکراتی اجلاس میں شرکت کے لئے سات سے 9 اکتوبر تک پاکستان کے دورے پر ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیکرٹری (ایشیاء پسیفیک) نے وفد کو بھارتی حکومت کے مقبوضہ جموں وکشمیر میں یک طرفہ اور غیرقانونی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے آسیان کی مکمل مذاکراتی شراکت داری کے لئے پاکستان کی نامزدگی کی حمایت کرنے پر انڈونیشیاء کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں اطراف نے پاکستان اور انڈونیشیاء کے تعلقات کو کثیر الجہتی شعبہ جات میں فروغ دینے پر اتفاق کرتے ہوئے دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کااظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :